دبئی (قدرت روزنامہ) قومی کرکٹ ٹیم کی اوپننگ جوڑی کپتان بابر اعظم اور وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان نے بین الاقوامی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ایک اور ورلڈ ریکارڈ بناڈالا۔ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2021 میں نمیبیا کے خلاف میچ میں بابر اعظم اور محمد رضوان نے سب سے زیادہ سنچری پارٹنر شپ کا عالمی ریکارڈ توڑا۔ دونوں نے مل کر پانچویں مرتبہ بین الاقوامی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں 100 یا اس سے زائد رنز کی پارٹنر شپ بنائی ہے۔ واضح رہے کہ ان سے قبل نیوزی لینڈ کے کین ولیم سن اور مارٹن گپٹل جبکہ بھارت کے روہیت شرما اور
شیکھر دھوَن 4، 4 مرتبہ سنچری پارٹنر شپ بناچکے ہیں۔خیال رہے کہ بابر اعظم اور محمد رضوان کی جوڑی تین مرتبہ 150 یا اس سے زائد رنز کی پارٹنر شپ بنانے والی واحد جوڑی بھی ہے۔
راولپنڈی ( قدرت روزنامہ ) بلوچستان کے علاقے ہرنائی میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں…
کنبرا (قدرت روزنامہ) آسٹریلیا کے خلاف پہلے ٹی 20 میچ میں بابراعظم نے 2 اہم…
لاہور (قدرت روزنامہ) سموگ کی شدت میں اضافےکے پیش نظر صوبے بھر میں 17 نومبر…
پرتھ(قدرت روزنامہ)آسٹریلیا نے پہلے میچ میں پاکستان کو 29رنز سے شکست دے د ی، میچ…
راولپنڈی (قدرت روزنامہ) بلوچستان کے علاقے ہرنائی میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 3 دہشتگرد…
کراچی(قدرت روزنامہ)ملک میں فی تولہ سونا ہزاروں روپے سستا ہوگیا۔جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے…