آزاد کشمیر ، مریم نواز کی ریلی میں نامعلوم شخص کی شرارت

آزاد کشمیر(قدرت روزنامہ) آزاد کشمیر میں نامعلوم شخص نے نائب صدر ن لیگ مریم نواز پر میڈیا کا لوگو پھینک دیا۔تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز اس وقت آزاد کشمیر میں موجود ہیں جہاں ایک طرف وہ انتخابی مہم میں بھرپور حصہ لے رہی ہیں اور ریلیوں سے خطاب کر کے کارکنان کا جوش بڑھا رہی ہیں وہیں آزاد کشمیر کے خوبصورت مقامات سے بھی لطف اندوز ہو رہی ہیں۔
مریم نواز سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر کافی متحرک ہیں اور ساتھ ہی ساتھ ریلیوں بھی اپنے پرجوش خطابات کے ذریعے حکومت کو بھی آڑھے ہاتھوں لے رہی ہیں۔تاہم آج ریلی کے دوران ایک ناخوشگوار واقعہ پیش آیا جب ایک شخص کی جانب سے مریم نواز پر میڈیا کا لوگو پھینکا گیا۔

آزاد کشمیر جاتے ہوئے مریم نواز کا سرائے عالمگیر اور جہلم پہنچنے پر بھرپور استقبال کیا گیا۔

سرائے عالمگیر پر دو مقامات پر مریم نواز کی گاڑی پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں اس دوران ایک شخص نے ان پر میڈیا لوگو پھینکا۔ذرائع کے مطابق مذکورہ شخص کی شناخت نہیں ہو سکی۔

واضح رہے کہ مریم نواز نے آزاد کشمیر میں ہونے والے انتخابات کیلئے الیکشن کمپین کے سلسلہ میں بھمبر جانا تھا جب وہ سوہاوہ پہنچی تو سابق ایم پی اے راجہ اویس خالد اور ورکروں نے اسی طرح دینہ میں سابق ایم پی اے مہر محمد فیاض کے علاوہ عہدیداروں اور ورکروں نے جبکہ جہلم میں جادہ جی ٹی روڈ پر مرکزی ایڈیشنل جنرل سیکر ٹری بلال اظہر کیانی ، سابق رکن قومی اسمبلی راجہ محمد اسد خان ، سابق رکن پنجاب اسمبلی چوہدری سعید اقبال کے علاوہ حلقہ جموں 6سے راجہ محمد صدیق نے اپنے ورکروں کے ساتھ ان کا بے مثال استقبال کیا حیران کن بات یہ ہے کہ مسلم لیگ ن کے مختصر نوٹس پر ہر جگہ کارکنوں کی کثیر تعداد موجود تھی جنہوں نے نعرے لگا کر اور مریم نواز کی گاڑی پر پھولوں کی پتیوں کی بارش کر کے ان کا استقبال کیا جبکہ جی ٹی روڈ پر ہولڈنگ بورڈز لگائے گئے تھے اسی طرح سابق رکن قومی اسمبلی نوابزادہ راجہ مطلوب مہدی خان سابق رکن پنجاب اسمبلی چوہدری ندیم خادم ، سابق رکن پنجاب اسمبلی شہنشاہ تعمیرات چوہدری لال حسین ،مسلم لیگ ن کے ضلعی صدر چوہدری محمد بوٹا جاوید ، شیخ شکیل احمد ، ظہیر خان ، ارسلان جاوید، چیئر مین ٹی ایم اے حاجی مرزا راشد ندیم جرال اور سابق رکن پنجاب اسمبلی چوہدری محمد ثقلین ، مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کے ضلعی صدر نوابزادہ راجہ طالب مہدی خان اپنی یوتھ ونگ کے نوجوانوں کے علاوہ ٹی ایم اے کے کونسلرز کے علاوہ تمام کارکنوں عہدیداروں اور عوام نے استقبال کر کے ثابت کیا ہے کہ مسلم لیگ ن کا ورکر آج بھی مسلم لیگ ن کے ساتھ ہے جبکہ مریم نواز نے اتنے شاندار استقبال پر تمام قائدین اور ورکروں کا شکریہ ادا کیا اور مریم نواز الیکشن کمپین کے ضمن میں آزاد کشمیر کی طرف روانہ ہو گئی ۔

Recent Posts

پی سی بی کی سابق کھلاڑیوں سے ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی

لاہور(قدرت روزنامہ)چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی سابق کھلاڑیوں سے ملاقات کی اندرونی…

2 hours ago

مصطفیٰ کمال کا وزیراعظم سے ٹیلیفونک رابطہ، لیاری ایکسپریس وے بارے تبادلہ خیال

کراچی (قدرت روزنامہ) وزیراعظم شہبازشریف سے سینئر ایم کیو ایم رہنما مصطفیٰ کمال نے ٹیلیفونک…

3 hours ago

عمران خان بہت کھاتے ہیں بھوک ہڑتال نہیں کریں گے,عظمیٰ بخاری

لاہور(قدرت روزنامہ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی بہت…

3 hours ago

مذہب کی توہین کرنے والا مسلما ن، عیسائی، سکھ اور ہندو نہیں بلکہ مجرم ہوتا ہے،وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز

لاہور (قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیرصدارت ایپکس کمیٹی کا اجلاس ہوا جس…

3 hours ago

حکومت پنجاب سے اشتراک کار کا عمل جاری رکھیں گے،کورکمانڈرلاہورلیفٹیننٹ جنرل سید عامر رضا

لاہور (قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیرصدارت ایپکس کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ دوران…

4 hours ago

اسلام آباد اور لاہور سمیت ملک کے مختلف شہروں میں بارش کا امکان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ ) محکمہ موسمیات نے اسلام آباد، لاہور اورپشاورسمیت ملک کے مختلف…

4 hours ago