قومی ٹیم کے کھلاڑی نمیبیا کی ٹیم کے ڈریسنگ روم پہنچ گئے،ویڈیو نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی

دبئی(قدرت روزنامہ) آئی سی سی ٹی ٹونٹی ورلڈکپ میں نمیبیا کو 45 رنز سے شکست دے کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرنے کے بعد قومی ٹیم کی جانب سے ایسا اقدام کیا گیا جسے جان کر پاکستانیوں کے سر فخر سے بلند ہو جائیں گے ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستانی کرکٹ ٹیم میچ کے اختتام کے بعد نمیبیا کے ڈریسنگ روم میں گئی جہاں ورلڈ کپ میں شاندار کارکردگی دکھانے پر مبارک باد دیتے ہوئے نمیبیا کے کھلاڑیوں کیلئے تالیاں بجائیں ۔
پی سی بی آفیشل بھی ٹیم کے ہمراہ ڈریسنگ روم آئے اور نمیبیا کو سپر 12 تک پہنچنے اور بہترین کارکردگی دکھانے پر سراہا۔ اس کے علاوہ قومی ٹیم کے کھلاڑی مخالف ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں کے ساتھ گلے ملے اور خوشگوار ماحول میں بات چیت کی جبکہ سیلفی بھی بنائی گئی ۔

یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ نمیبیا نے پہلی بار ٹی ٹونٹی ورلد کپ کیلئے مین رائونڈ کے لیے کوالیفائی کیا ہے ،گروپ 2 میں شامل نمیبیا پوائنٹس ٹیبل پر 3 میچز میں سے 1 میں کامیابی حاصل کرکے 2 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبر پر موجود ہے۔

Recent Posts

بہترین پلیئنگ الیون تشکیل دینے کیلئے اچھے کھلاڑی تلاش کر رہے ہیں، محمد رضوان کی پریس کانفرنس

برسبین(قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان کا کہنا ہے کہ بہترین پلیئنگ الیون…

5 hours ago

ڈاکٹر یاسمین راشد سے رہائی کے بدلے کیا مطالبہ کیا گیا؟ صنم جاوید کا سنسنی خیز انکشاف

لاہور (قدرت روزنامہ) پی ٹی آئی رہنما صنم جاوید نے دعویٰ کیا ہے کہ سابق…

5 hours ago

مجھے لگتا ہے کہ آئی سی سی کو یہ پہلے ہی پتا تھا کہ بھارت نہیں آ رہا ، محمد عامر کا بیان

لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان کے فاسٹ باولر محمد عامر نے آسٹریلیا کیخلاف ون ڈے سیریز میں کامیابی…

5 hours ago

زرمبادلہ کے ذخائر 31 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے

کراچی (قدرت روزنامہ) سٹیٹ بینک آف پاکستان نے ملکی زرمبادلہ ذخائر کا ہفتہ وار ڈیٹا…

5 hours ago

خواجہ آصف نے لندن میں ہراساں کرنے کے واقعے کی رپورٹ پولیس کو درج کرادی

لندن(قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے لندن میں قتل کی دھمکی اور ہراساں کرنے کے…

5 hours ago

وزیراعظم کی قوم سے باران رحمت کے لیے نماز استسقاء کی درخواست

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیراعظم شہباز شریف نے باران رحمت کے لیے قوم سے نماز استسقاء…

6 hours ago