قومی ٹیم کی شکست پر دلبرداشتہ شعیب اختر افغان ٹیم کو سپورٹ کرنے لگے

راولپنڈی(قدرت روزنامہ)قومی ٹیم کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر افغان ٹیم کی انگلینڈ کیخلاف جیت پر خوشی سے نہال ہوگئے۔

گزشتہ روز لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں افغان ٹیم نے انگلینڈ کو 8 رنز سے شکست دیکر ٹورنامنٹ سے باہر کردیا۔پہلے کھیلتے ہوئے افغان ٹیم نے مقررہ 50 اوورز میں 325 رنز بنائے اور انگلش ٹیم کو جیت کیلئے 326 رنز کا ہدف تھا تاہم جوز بٹلر کی ٹیم 49.5 اوورز میں 317 رنز بناکر پویلین لوٹ گئی۔

گروپ بی میں افغان ٹیم کی جیت کیساتھ پوزیشن دلچسپ ہوگئی ہے، آسٹریلیا، جنوبی افریقا کے علاوہ افغانستان کی ٹیم بھی سیمی فائنل کھیل سکتی ہے انہیں محض ایک فتح مزید درکار ہے۔

ادھر افغان ٹیم کی جیت پر شعیب اختر کی ویڈیو سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے، جس میں انہیں افغان ٹیم کو سپورٹ کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *