کترینہ کیف نے وکی کوشل سے 18 اگست کو منگنی کی اور اب دسمبر میں کب اور کس مقام پر شادی کرنے جارہی ہیں ؟ بڑا دعویٰ سامنے آ گیا

ممبئی (قدرت روزنامہ)بھارتی ویب سائٹ نے دعویٰ کیاہے کہ معروف بالی ووڈ اداکارہ کترینہ کیف اور وکی کوشل نے 18 اگست کو ایک خفیہ تقریب میں چپکے سے منگنی کر لی ہے اور دونوں آئند ہ ماہ دسمبر کے پہلے ہفتے میں راجستھان میں شادی کے بندھن میں بندھنے جا رہے ہیں ۔
بھارتی ویب سائٹ ” ای ٹائمز “ نے اپنی رپورٹ میں کہاہے کہ وکی کوشل اور کترینہ کیف نے بیرون ملک شادی کرنے کی بجائے راجستھان میں ازدواجی تعلق جوڑنے کا فیصلہ اس لیے کیاہے کیونکہ دونوں ہی اس وقت کام میں مصروف ہیں اور ان کے آگے کئی فلمیں پڑی ہیں جس میں انہوں نے ابھی کام کرناہے ، کترینہ کیف کو 2022 تک سلمان خان کی فلم ” ٹائیگر 3“ کی شوٹنگ مکمل کر نی ہے اور وکی کوشل کو ” سیم مانیک شا“ کی زندگی پر بننے والی فلم کی شوٹنگ کا آغاز کرناہے ، ایسی صورتحال میں اگر بیرون ملک شادی کا پلان بنایا جاتا تو اس سے دونوں کے کام میں حرج ہوتا ، جبکہ دنیا بھر میں کورونا وائرس کے باعث اافراتفری کا سماں ہے اور اس لیے بھی انہوں نے راجستھان میں شادی کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔
کترینہ کیف کی والدہ سوزین اور بہن ایزابیل کیف کو شہر کی ایک دکان پر شاپنگ کیلئے جاتے بھی دیکھا گیاہے ، جہاں مقامی ثقافت کے روایتی لباس فروخت کیئے جاتے ہیں۔ معلوم ہواہے کہ جوڑا دسمبر کے پہلے ہفتے میں شادی کی تقریب کے حوالے سے تیاریوں میں مصروف ہے ، ان کے لباس معروف ڈیزائنر ’ سبیا ساچی ‘ کی جانب سے تیار کیئے جائیں گے ۔

Recent Posts

’میرا پی ٹی آئی سے کوئی تعلق نہیں‘، لندن میں قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف احتجاج میں ملوث فرد نے معافی مانگ لی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)لندن میں سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف پاکستان تحریک…

1 min ago

سرکاری حج پیکج کتنے کا ہوگا؟ کابینہ نے حج پالیسی 2025 کی منظوری دیدی

سرکاری حج پیکج 10 لاکھ 65 ہزار سے 10 لاکھ 75 ہزار کے درمیان رکھنے…

9 mins ago

فواد چودھری کی اہلیہ حبا فواد کی فلک جاوید کے خلاف کارروائی کیلئے ایف آئی اے میں درخواست

لاہور (قدرت روزنامہ)فواد چودھری کی اہلیہ حبافواد نے وفاقی تحقیقاتی ادارے ( ایف آئی اے)…

26 mins ago

عوام اب نہ نکلیں تو آئندہ نسلیں چیونٹیوں کی طرح زندگی گزاریں گے،عمران خان

راولپنڈی(قدرت روزنامہ)عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستانی عوام کو ملک پر مسلط قبضہ اور…

29 mins ago

جسٹس منیب اختر کےخلاف سپریم جوڈیشل میں درخواست دائر

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سپریم کورٹ آف پاکستان کے جج جسٹس منیب اختر کے خلاف سپریم…

41 mins ago

آرمی چیف کی مدت ملازمت بڑھانے کا معاملہ: پی ٹی آئی اور جے یو آئی نے سر جوڑ لیے

پارلیمان سے منظور ہونے والی ترامیم سے متعلق مشاورت ہوگی اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پارلیمان سے…

52 mins ago