کراچی(قدرت روزنامہ)پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما سید خورشیداحمد شاہ نے وزیراعظم عمران خان کو صادق و امین قرار دینے کے فیصلے کو ایک شخص کی خواہش قرار دیتے ہوئے عدالت عظمی سے درخواست کی ہے کہ اس فیصلے پر نظرثانی کی جائے ،عمران خا ن نے تین سال میں سب سے زیادہ غلط بیانی کی ہے۔
مسلم لیگ ن کےسیکرٹری جنرل احسن اقبال سے اپنی رہائش گاہ پر ملاقات کے بعد سید خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ ن لیگی رہنما سے آج ہونے والی ملاقات کا کوئی سیاسی مقصد نہیں تھا،احسن اقبال میری رہائی کے بعد خیریت دریافت کرنے کے لئے آئے تھے،ایک وقت تھا جو گزر گیا جیل جانا نئی بات نہیں ،میں جیالا ہوں اور جیالے کبھی بھی جیل جانے سے نہیں گھبرائے، ۔ انہوں نے کہاکہ 2014ء میں جب عمران خان ناراض ہو کر گیا تو میں منا کر لا یا اور سپیکر سے کہاکہ انکی مراعات کے بقایہ جات ادا کریں،عمران خان پہلے روز سے اسمبلی کو نہیں مانتا,آج بھی عمران خان کے پارلیمنٹ کے بارے میں وہی خیالات ہے اور یہی بات اس کی سچ نکلی ہے،چاہتے ہیں پارلیمنٹ کے اندر اور باہر اپوزیشن مضبوط ہو،عمران خان نے کہااگر مہنگائی ہوتی ہے تو سمجھو وزیراعظم چورہے، ۔
سید خورشید احمد شاہ نے کہاکہ آئین کے آرٹیکل 62 اور 63 کے کیسز پر ایک بار غور کرنا چاہئے،میں عدالت عظمی سے درخواست کرتا ہوں کہ ادارے نہیں بلکہ ایک شخص نے کسی کو خوش کرنے کے لئے کسی کو صادق و امین قرار دیا ، اس فیصلے پر نظرثانی کی جائے کیونکہ تین سال میں عوام سے سب سے زیادہ غلط بیانی عمران خان کی ہے،عمران خان نے کھل کر عوام کو دھوکا دیا ہے،وزیراعظم نے عوام کو نوکریاں دینے کا دھوکا دیا،مخالف ہمارا ہی نہیں غریب عوام کا بھی دشمن ہے، سپریم کورٹ کو نوٹس لینا چاہیے۔
ایک سوال کے جواب میں کہاکہ آج کی ملاقات میں پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ(پی ڈی ایم) کے حوالے سے کوئی بات نہیں ہوئی،اپوزیشن کے ساتھ مضبوطی کے ساتھ,ایک ساتھ رہے، یہ حکومت مخالف اتحاد غریب عوام کا ساتھ ہے،سیاستدان چاہتے ہیں کہ پارلیمنٹ کی بالادستی ہو،آئین کی بالادستی ہو اور یہی راستہ ہے جو اسباب ہو سکتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ مجھے وفاداری تبدیل کرنے کی کوئی آفر نہیں ہوئی ، کیونکہ ان کو اندازہ تھا کہ ایسا نہیں ہوگا ،بلکہ الٹا بدنامی ہوگی، میری پوری فیملی کو پریشان کیا گیااور یہ سلسلہ ایوب خان سے لیکر آج تک جاری ہے ۔
ممبئی (قدرت روزنامہ) بھارتی اداکارہ رِدھی ڈوگرا نے پاکستانی سپر اسٹار فواد خان کے ساتھ…
وکلا کے دلائل مکمل، آئندہ سماعت پر سرکاری وکلا ملزمان کی بریت کی درخواستوں پر…
لاہور (قدرت روزنامہ) گلوکار و سماجی رہنما شہزاد رائے نے ہر وقت جوان نظر آنے…
ممبئی (قدرت روزنامہ) بالی ووڈ اداکارہ دیشا پٹانی کے والد کے ساتھ 25 لاکھ روپے…
جھانسی (قدرت روزنامہ)بھارت کے شہر جھانسی میں اسپتال کے آئی سی یو میں آگ لگنے…
کراچی (قدرت روزنامہ) ملک میں سولر پینل کی قیمت میں ریکارڈ کمی کے بعد سولر…