سر پر غلط جگہ پنچ لگنے سے دماغی توازن کھونے والے باکسر کی وائرل ویڈیو تو آپ نے دیکھی ہوگی؟ اس کی ساری کہانی جان کر آپ کی آنکھوں میں آنسو آجائیں گے

اورلینڈو(قدرت روزنامہ) سوشل میڈیا پر اس باکسر کی ویڈیو دنیا بھر میں تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جو سر پر غلط جگہ پنچ لگنے کی وجہ سے دماغی توازن کھو بیٹھا۔

وائرل ویڈیو میں نظر آنے والے اس باکسر کا نام پرچرڈ کولون ہے اور اس کا تعلق امریکہ کے خود مختار علاقے پوئرتو ریکو سے ہے۔ جس فائٹ میں پرچرڈ نے اپنا دماغی توازن گنوایا وہ 17 اکتوبر 2015 کو ہوئی تھی۔ اس سے پہلے کہ اس فائٹ کا ذکر کیا جائے یہ ذکر کرنا ضروری ہے کہ پرچرڈ نے اپنے کریئر میں 17 فائٹس کیں جن میں سے 16 میں وہ کامیاب رہے تاہم 17 ویں فائٹ ان کی زندگی کا سب سے بڑا المیہ بن گئی۔

انہوں نے یہ فائٹ امریکہ کے ہی باکسر ٹیرل ولیمز کے خلاف کی تھی۔ یہ کوئی پہلے سے طے شدہ فائٹ نہیں تھی بلکہ ایک باکسر کے طبی وجوہات کی بنا پر ریٹائر ہوجانے کے باعث منعقد کی گئی تھی۔

امریکی ریاست ورجینیا کے شہر فیئر فیکس کے ایگل بینک ارینا میں ہونے والی یہ فائٹ نو راؤنڈز تک چلی تاہم نویں راؤنڈ میں ٹیرل ولیمز نے غیر قانونی پنچ کا استعمال کرتے ہوئے پرچرڈ کے سر کے پیچھے سے دو بار وار کیا۔ دسواں راؤنڈ شروع ہوا تو پرچرڈ کے کارنر سے کہا گیا کہ وہ فائٹ کو جاری نہیں رکھ سکتے۔

Recent Posts

جڑانوالہ میں بیٹوں نے غیرت کے نام پر باپ کو قتل کرکے لاش اپنے کوارٹر میں دفنادی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)فیصل آباد کے علاقے جڑانوالہ کے چک 236 میں سفاک بیٹوں نے…

9 mins ago

صدر آصف زرداری نے فنانس ترمیمی بل 2024 کی توثیق کردی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) صدر مملکت آصف علی زرداری نے فنانس ترمیمی بل 2024 کی…

14 mins ago

بھارت نے ورلڈ کپ ٹرافی کے ساتھ تاریخ کی سب سے بڑی انعامی رقم بھی حاصل کی، دوسری ٹیموں پر بھی ڈالرز کی بارش

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بھارت نے آئی سی سی ٹی20 ورلڈکپ 2024 کے فائنل میں سنسنی…

19 mins ago

کوہ سلیمان رینج میں بارش اور لینڈ سلائیڈنگ، کئی گاڑیاں پھنس گئیں، ہلاکتیں

ڈیرہ غازی خان (قدرت روزنامہ) مشرقی بلوچستان کے کوہ سلیمان رینج میں موسلادھار بارش کے…

27 mins ago

دنیا بھر میں غیر جانبدارانہ نظام انصاف کو خطرات لاحق ہیں،رپورٹ میں انکشاف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)جج اور وکلا کی آزادی کے تحفظ کے حوالے سے اقوام متحدہ…

27 mins ago

بھارتی ٹیم کو ٹی20 ورلڈکپ جیتنے پر کتنے کروڑ کی انعامی رقم ملی؟

بارباڈوس(قدرت روزنامہ)آئی سی سی ٹی20 ورلڈکپ کا ٹائٹل دوسری بار جیتنے والی بھارتی ٹیم نے…

30 mins ago