موجودہ حکومت جھوٹوں پر مبنی ایک گروہ ہے، مولانا عبدالغفور حیدری

خضدار (قدرت روزنامہ)جمعیت علما اسلام کے مرکزی سیکریٹری جنرل مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت مکمل طور پر سلیکٹڈ اور جھوٹوں پر مبنی ایک گروہ ہے ایسی حکومت جسے عوامی مینڈیٹ نہیں وہ ہر گز عوامی حکومت نہیں، عمران خان نے کہا تھا کہ میری حکومت آئی تو میں ایک کروڑ نوجوانوں کو روزگار دونگا پچاس لاکھ لوگوں کو گھر بناکر دینگے اور قرضہ لینے کے لئے آئی ایم ایف کے پاس نہیں جائیں گے پاکستان معیشت اس قدر بہتر کرینگے کہ لوگ باہر سے آکر پاکستان میں ملازمت کریں گے اب ایک بچے سے بھی پوچھیں وہ کہے گا عمران خان کی حکومت سلیکٹڈ ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے خضدار پریس کلب کے صحافیوں کے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ آج عوام بھوک پیاس مہنگائی اور بے روزگاری سے تنگ ہوکر خودکشی پر مجبور ہیں ساڑھے تین سال میں عمران خان نے قوم کو دیا کچھ نہیں بلکہ ایک دلدل میں پھنسا دیا تمام قومی اور جمہوری اداروں سے لے کر صحافت تک سب پرقدغن لگی ہوئی ہے ماضی میں کبھی بھی ایسی ڈکٹیٹر شپ نہیں دیکھی بدترین آمریت میں بھی قومی اداروں کو اس قدر نقصان نہیں پہنچایا گیا ملکی تاریخ میں معیشت بدحالی کے دہانے پر کھڑی ہے ہمارا معیشت ٹوٹلی آئی ایم کے کنٹرول میں ہے لوگوں کو روزگار دینے کی بجائے ایک لاکھ سے زائد لوگوں کو روزگار سے محروم کیا گیا کرپشن کے خاتمے اور احتساب کا ڈھونگ رچانے والی حکومت بدترین بدعنوانی کا مرتکب ہے مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا کہ سلیکٹڈ وزیر اعظم ملکی معیشت کو بربادی کے دہانے پر کھڑا کرکے قوم کے قوم کو مقروض بنادیا ہے آئندہ آنے والی حکومت کو یہ سب سنبھالنا مشکل نہیں بلکہ ناممکن ہوگا مہنگائی آسمان کو چھو رہی ہے تعلیم اور صحت جیسی بنیادی سہولیات ناپید ہیں بد امنی کی انتہا تو دیکھیں آئے روز پنجاب اور ملک کے دیگر شہروں میں خواتین کے ساتھ بدترین بد تہذیبی جیسی واقعات رو نما ہو رہے ہیں بے حیائی کو فروغ دیا جا رہا ہے سزا اور جزا کا کوئی پیمانہ نہیں انہوں نے کہا کہ جمعیت علما اسلام نے شروع دن سے عمران خان کی حکومت نہ صرف تسلیم کرنے سے انکار کیا بلکہ انکی ہر ناجائز اقدام پر ملین مارچ کیئے مولانا عبدالغفور حیدری کا کہنا تھاکہ ہم نے پی ڈی ایم کے پلیٹ فارم پر بھی کامیابی حاصل کی ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ قطعا یہ بات درست نہیں کہ پی ڈی ایم کمزور ہوچکی ہے ہم نے حکومت کی ہر غلط اقدام سے عوام کو آگاہ کیا اور ڈٹ کر مقابلہ کیا اور آئندہ بھی کرینگے اور عنقریب ہماری تحریک کے نتائج بر آمد ہو نگیں اور اس نا اہل حکومت سے پاکستانی کو اور یہاں کے لوگوں کو چٹکارہ مل جائیگا۔

Recent Posts

جماعت اسلامی کی جانب سے حکومت کو معاہدے پر عملدرآمد کیلئے دی گئی مدت ختم

کراچی (قدرت روزنامہ)جماعت اسلامی اور حکومت کےمعاہدے کی45 دن کی مدت مکمل ہوگئی، جماعت اسلامی…

1 hour ago

وزیراعظم شہباز شریف کی نیویارک میں کیا مصروفیات ہوں گی ؟ اہم تفصیلات سامنے آ گئیں

نیویارک (قدرت روزنامہ) ‎وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس…

1 hour ago

وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور کیخلاف لاہور میں دہشتگردی کا مقدمہ درج

لاہور (قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے خلاف لاہور میں مقدمہ درج…

2 hours ago

گنڈا پورکا سافٹ وئیر اپڈیٹ کردیا ہے، عظمٰی بخاری

لاہور(قدرت روزنامہ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمٰی بخاری نے کہا ہے کہ ہم نےگنڈا پورکا سافٹ…

2 hours ago

پاکستان اور سعودی عرب نے ہمیشہ مشکل وقت میں ایک دوسرے کا ساتھ دیا : آصف علی زرداری

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان اور سعودی…

2 hours ago

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک مرتبہ پھر کمی کا امکان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) 30 ستمبر سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی کا…

2 hours ago