وسیم اکرم کی بھارتی بیٹر ابھیشک شرما سے ملاقات کی دلچسپ کہانی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان کے سابق کپتان وسیم اکرم نے چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان اور بھارت کے میچ کے بعد جارح مزاج بھارتی اوپنر ابھیشیک شرما کے ساتھ دبئی میں ہونے والی ملاقات کا احوال سنا دیا۔وسیم اکرم نے ایک نشریات میں بتایا کہ ان کی ابھیشیک شرما سے ملاقات دبئی میں ہوئی۔ وہ ابھیشیک کو نہیں پہچانے تو وہ نوجوان خود ان کے پاس آیا اور کہا ’میں ابھیشیک شرما ہوں‘۔ تو انہوں نے کہا وہی ابھیشیک شرما جس نے مار مار کے انگلینڈ کا دُنبہ بنایا۔

سابق کپتان نے مزید کہا کہ انہوں نے ابھیشیک کی بیٹنگ کی کچھ کلپس دیکھے ہیں، اس لڑکے کا مستقبل روشن ہے۔ انہوں نے ابھیشیک کو صرف ایک بات کہی کہ ابھی یہ شروعات ہے، وہ یہ سوچیں کہ انہیں اپنے ملک کے لیے 15-20 سال مزید کھیلنا ہے۔وسیم اکرم نے کہا کہ انہوں نے ابھیشیک کی اننگز دیکھی ہیں اور ان کا خیال ہے کہ وہ ایک بہترین ہارڈ ہٹنگ بلے باز ہے۔ اس کو صرف اپنے کھیل پر فوکس رکھنے کی ضرورت ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *