مچل سٹارک نے چیمپئنز ٹرافی سے دستبردار ہونے کی وجہ بتا دی

لاہور(قدرت روزنامہ)آسٹریلوی فاسٹ بولر مچل سٹارک نے چیمپئنز ٹرافی سے دستبردار ہونے کی وجہ اپنے ٹخنے کی تکلیف اور ذاتی مصروفیات کو قرار دیا ہے۔فاسٹ بولر مچل سٹارک نے کہا کہ میچ نہ کھیلنے کے فیصلے کے پیچھے کئی عوامل تھے جن میں ذاتی وجوہات کے علاوہ ٹخنے کا مسلسل درد بھی شامل تھا جسے وہ آرام دینا چاہتے ہیں۔
سٹارک نے بتایا کہ بھارتی لیگ کا آغاز قریب ہے لیکن ان کی اولین ترجیح ٹیسٹ چیمپئن شپ کا فائنل ہے۔ان کا کہنا تھا کہ وہ اپنے جسم کو فائنل کے لیے بہترین حالت میں رکھنا چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اگلے دو ماہ میں کچھ کرکٹ کھیلنے کے بعد وہ ٹیسٹ فائنل کے لیے مکمل طور پر تیار ہو جائیں گے۔یاد رہے کہ مچل سٹارک نے کرکٹ آسٹریلیا کے چیمپئنز ٹرافی اسکواڈ سے دستبرداری کا اعلان کیا تھا۔