صدر آصف علی زرداری لاہور پہنچ گئے ، نواز شریف سےملاقات متوقع

لاہور (قدرت روزنامہ)صدر مملکت آصف علی زرداری لاہور پہنچ گئے ہیں جہاں انکی مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف سے ملاقات متوقع ہیں۔سماء نیوز کے مطابق اس ملاقات میں پیپلز پارٹی کو پنجاب میں درپیش مسائل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا جائے گا جبکہ ملاقات میں گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر کی شرکت بھی متوقع ہے۔ اس موقع پر پنجاب میں پیپلز پارٹی کے تحفظات کو دور کرنے کے لیے اہم فیصلوں کی توقع ہے۔علاوہ ازیں صدر مملکت وسطی پنجاب کے رہنماؤں سے بھی ملاقاتیں کریں گے تاکہ پارٹی کے معاملات اور علاقائی مسائل پر بات چیت کی جا سکے۔