طالبان اور افغان سیکیورٹی فورسز کی لڑائی میں بھارتی صحافی مارا گیا

قندھار (قدرت روزنامہ) افغانستان میں پاکستان کی سرحد سے متصل سپن بولدک کے علاقے میں طالبان اور افغان سیکیورٹی فورسز کی لڑائی میں بھارتی صحافی دانش صدیقی مارا گیا . بھارت میں تعینات افغانستان کے سفیر فرید ماموند زئی نے اپنے ایک ٹویٹ میں بتایا کہ دانش صدیقی کی ہلاکت گزشتہ رات قندھار میں ہوئی ہے .

پلٹزر ایوارڈ یافتہ صحافی افغان فورسز کے ساتھ کوریج کیلئے موجود تھے . " دانش کے دو ہفتے قبل کابل جانے سے پہلے میری اس سے ملاقات ہوئی تھی، میں اس کے خاندان اور روئٹرز کے ساتھ اظہار افسوس کرتا ہوں . " دانش صدیقی برطانوی خبر ایجنسی روئٹرز سے بطور فوٹو جرنلسٹ منسلک تھے . وہ صحافت کا پلٹزر ایوارڈ حاصل کرنے والے بھارت کے پہلے صحافی ہیں . انہوں نے موصل میں جنگ، روہنگیا مسلمانوں پر مظالم ، نیپال سمیت کئی جنگی محاذوں پر کام کیا ہے . . .

متعلقہ خبریں