طالبان اور افغان سیکیورٹی فورسز کی لڑائی میں بھارتی صحافی مارا گیا

قندھار (قدرت روزنامہ) افغانستان میں پاکستان کی سرحد سے متصل سپن بولدک کے علاقے میں طالبان اور افغان سیکیورٹی فورسز کی لڑائی میں بھارتی صحافی دانش صدیقی مارا گیا۔

بھارت میں تعینات افغانستان کے سفیر فرید ماموند زئی نے اپنے ایک ٹویٹ میں بتایا کہ دانش صدیقی کی ہلاکت گزشتہ رات قندھار میں ہوئی ہے۔ پلٹزر ایوارڈ یافتہ صحافی افغان فورسز کے ساتھ کوریج کیلئے موجود تھے۔ ” دانش کے دو ہفتے قبل کابل جانے سے پہلے میری اس سے ملاقات ہوئی تھی، میں اس کے خاندان اور روئٹرز کے ساتھ اظہار افسوس کرتا ہوں۔”

دانش صدیقی برطانوی خبر ایجنسی روئٹرز سے بطور فوٹو جرنلسٹ منسلک تھے۔ وہ صحافت کا پلٹزر ایوارڈ حاصل کرنے والے بھارت کے پہلے صحافی ہیں۔ انہوں نے موصل میں جنگ، روہنگیا مسلمانوں پر مظالم ، نیپال سمیت کئی جنگی محاذوں پر کام کیا ہے۔

Recent Posts

رواں مالی سال کے پہلے 2 ماہ میں پاکستانی چاول کی برآمدات میں 100 فیصد تک اضافہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)رواں مالی سال کے پہلے 2 ماہ کے دوران پاکستانی چاول کی…

1 min ago

کامیاب کیرئیر کی حامل خواتین ازدواجی زندگی کیسے اچھی بناسکتی ہیں، سعدیہ امام کے مشورے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سعدیہ امام کی جب شادی ہوئی تو لوگوں نے انہیں خوب نیک…

16 mins ago

چین کا بڑا گروپ پاکستان میں 7 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری سے ٹیکسٹائل پارکس قائم کرے گا، عطا تارڑ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ چین…

27 mins ago

’کرین اوردیگربھاری مشینری سرکاری ہوگی، بندے آپ لائیں‘، علی امین گنڈا پور نے پارٹی رہنماؤں کو بتا دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیرا علیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور گزشتہ دو دن سے مسلسل…

37 mins ago

چند ہفتوں میں پاور سیکٹر سے اچھی خبریں ملیں گی، اویس لغاری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر توانائی اویس لغاری نے کہا کہ پاور سیکٹر کوئی ایسا کارنر…

49 mins ago

جج کو زیادہ سوال کرنا مہنگا پڑگیا، پولیس افسر نے طیش میں آکر قتل کردیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)کینٹکی پولیس شیرف نے تکرار کے دوران عدالت کے اندر چیمبر میں…

1 hour ago