لاہور (قدرت روزنامہ) این سی او سی کی فضائی مسافروں کے لیے بنائی گئی پالیسیاں مزدوروں کے لیے وبال جان بننے لگیں، لاہور سے دبئی، شارجہ، دوحہ، استنبول، لندن کے کرایوں میں دو سے تین گناہ اضافہ کردیا گیا۔این سی او سی کی فضائی مسافروں کے لیے بنائی گئی پالیسیاں مزدوروں کے لیے وبال جان بننے لگیں۔کورونا ایس او پیز کے تحت محدود فلائیٹ آپریشن اور مسافروں کے سفر کی شرط سے بیرون ملک جانے والوں کو لاکھوں کے ٹیکے لگائے جانے لگے۔ لاہور سے دبئی، شارجہ، دوحہ، استنبول، لندن کے کرایوں میں دو سے تین گناہ اضافہ کردیا گیا، دبئی ایکسپو، ورلڈ ٹی 20 کپ کے باعث متحدہ عرب امارات کے لیے مسافروں کی تعداد میں اضافہ ہو گیا ہے۔
ٹریلول ایجنٹس کے مطابق پی آئی اے، ائیربلیو ، سیرین ائیر کی لاہور سے یو ای اے جانے کے لیے 15 نومبر تک کی ٹکٹیں فروخت ہو گئیں، لاہور سے دبئی یک طرفہ کرایہ 45 ہزار سے بڑھ کر 1 لاکھ 15 ہزار ،لاہور سے سعودی عرب کا یک طرفہ کرایہ 60 ہزار سے بڑھ کر ڈیڑھ لاکھ روپے تجاوز کر گیا، لاہور سے لندن کا کرایہ جو کہ پہلے ایک لاکھ سے ڈیڑھ لاکھ تک تھا، وہ اب تین سے ساڑھے تین لاکھ تک ہے، پی آئی اے کا لاہور سے دبئی، ابو ظہبی کا کرایہ 50ہزار سے بڑھ کر 96 ہزار روپے کا ہو گیا۔
لاہور ( قدرت روزنامہ )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صحافیوں کے خلاف جرائم کے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم کا ممکنہ احتجاج…
کوئٹہ (قدرت روزنامہ)بلوچستان کے شہر کوئٹہ میں بروری پولیس تھانے کے عملے نے پولیس اہلکار…
نئی دہلی(قدرت روزنامہ) بھارت میں شوہر سے پیسے چھپانے والی خاتون کو دھچکا لگ گیا…
راولپنڈی (قدرت روزنامہ)سیکیورٹی فورسز نے جنوبی وزیرستان میں آپریشن کے دوران 4 خوارج کو ہلاک…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان کے سابق ٹیسٹ کرکٹر فاسٹ بولر رانا نوید الحسن کو افغانستان انڈر…