فحش فلموں کی امریکی اداکارہ پراسرار گولی کا نشانہ بن گئی، لاش برآمد

نیویارک(قدرت روزنامہ) چھاتی کے کینسر اور ڈپریشن جیسی موذی بیماریوں سے لڑنے والی فحش فلموں کی امریکی اداکارہ ڈاہلیا سکائی پراسرار طور پر گولی لگنے سے موت کے منہ میں چلی گئی۔ دی سن کے مطابق ڈاہلیا کی عمر 31سال تھی، گزشتہ روز لاس اینجلس کی سین فرنینڈو ویلی میں ایک کار سے اس کی لاش برآمد ہوئی۔ اس کا کینسر چوتھے مرحلے میں تھا اور اس کے ساتھ وہ شدید نوعیت کی ڈپریشن کا بھی شکار تھی۔پولیس کا کہنا ہے کہ بظاہر لگتا ہے کہ اداکارہ نے خود کو گولی مار کر خودکشی کی ہے۔ اداکارہ کو کسی دوسرے شخص کی طرف سے گولی مارے جانے کے کوئی شواہد جائے واردات سے نہیں ملے۔ ڈاہلیا کی موت پر گفتگو کرتے ہوئے فحش فلموں کے پروڈیوسر ہینس کا کہنا تھا کہ ”ڈاہلیا کئی سال سے کینسر سے لڑ رہی تھی اور اسے ڈپریشن کا بھی عارضہ لاحق تھا۔وہ انتہائی تکلیف دہ زندگی جی رہی تھی۔“ پولیس کے مطابق اس کیس میں مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

Recent Posts

پنڈی؛ بیرسٹر گوہر اور سلمان اکرم راجا گرفتار

راولپنڈی(قدرت روزنامہ) چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر اور سلمان اکرم راجا کو گرفتار کرلیا…

2 mins ago

راولپنڈی؛ پی ٹی آئی کارکنوں اور پولیس میں جھڑپیں، علاقہ میدان جنگ بن گیا

راولپنڈی(قدرت روزنامہ) احتجاج کے لیے آنے والے پی ٹی آئی کارکنوں اور پولیس کے درمیان…

11 mins ago

راولپنڈی کے لوگوں نے پی ٹی آئی جلسے کو مسترد کردیا، مریم اورنگزیب

لاہور(قدرت روزنامہ)سینئرصوبائی وزیر مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ راولپنڈی کے لوگوں نے پی ٹی…

37 mins ago

والدین کے بغیر شناختی کارڈ جاری نہ کرنے پر نادرا حکام کے خلاف درخواست

کراچی(قدرت روزنامہ) اورنگی ٹاؤن کی طالبہ نے شناختی کارڈ جاری نہ کرنے پر نادرا حکام…

46 mins ago

رواں سال کا 24واں پولیو کیس حیدرآباد سے رپورٹ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) رواں سال کا 24واں پولیو کیس سندھ کے ضلع حیدرآباد سے رپورٹ…

1 hour ago

کنول آفتاب اور ذوالقرنین یوٹیوبر بننے پر کیوں مجبور ہوئے؟ جانئے

لاہور (قدرت روزنامہ) کنول آفتاب اور ذوالقرنین سکندر دو مشہوریوٹیوبرزجوڑی ہیں، جن کے پاکستان میں…

1 hour ago