بیٹی کو زیادتی کی دھمکیاں ملنے پر کوہلی کو پاکستان آنے کا مشورہ دے دیا گیا

کراچی(قدرت روزنامہ) پاکستان کے سوشل میڈیا انفلوئنسر و معروف میزبان وقار ذکا نے بیٹی کو زیادتی کی دھمکیاں ملنے پر بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی کو پاکستان آنے کا مشورہ دے دیا ہے۔ وقار ذکا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بھارتی کپتان ویرات کوہلی سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ویرات کوہلی کی بیٹی سے متعلق حالیہ واقعہ یہ ثابت کرتا ہے کہ بہت سے بھارتی اپنے سپر اسٹارز کے لیے نفرت انگیز سوچ رکھتے ہیں۔ویرات پاکستان آجائیں کا ہیش ٹیگ استعمال کرتے ہوئے وقار ذکا نے کہا کہ پاکستان آپ کے

ساتھ ہے، آپ کی بیٹی پاکستان کی عزت ہے، ہم اپنے سپر اسٹارز کی فیملیز کو بے عزت نہیں کرتے۔گزشتہ ماہ بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کی منشیات کیس میں گرفتاری پر وقار ذکا نے انہیں پاکستان منتقل ہونے کا مشورہ دیا تھا۔ وقار ذکا کا کہنا تھا کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی حکومت جو کچھ آپ کی فیملی کے ساتھ کر رہی ہے وہ سب فضول ہے اور میں آپ کے ساتھ کھڑا ہوں۔

Recent Posts

وفاقی حکومت کا پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں اگلے 15 روز کے لیے برقرار رکھنے کا اعلان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ…

1 min ago

ہونڈا نے اپنی پہلی الیکٹرک اسپورٹس بائیک متعارف کرا دی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)آٹو موبائل کمپنی ’ہونڈا‘ نے اپنی پہلی الیکٹرک اسپورٹس بائیک متعارف کروا…

16 mins ago

سیاست کا شوق نہیں، سب پروپیگنڈا ہے، بشریٰ بی بی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی…

28 mins ago

وزیراعظم شہباز شریف کی اپیل پر نماز استسقا ادا، ملک کے مختلف علاقوں میں بارش

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم شریف کی اپیل پر ملک کے مختلف شہروں میں نماز استسقا…

38 mins ago

بھارت چیمپئنز ٹرافی کیلئے دراصل پاکستان کیوں نہیں آ رہا ؟ تہلکہ خیز انکشاف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بھارت نے چیمپئنز ٹرافی کیلئے پاکستان آنے سے انکار کر دیاہے جبکہ…

50 mins ago

وائرل ہونے والی مبینہ نازیبا ویڈیوز پر متھیرا کا ردعمل سامنے آگیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان شوبز کی اداکارہ ماڈل اور میزبان متھیرا نے حالیہ دنوں سوشل…

1 hour ago