نئی وہلی(قدرت روزنامہ) بھارتی کرکٹر آکاش چوپڑا نے کہا ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کی کارکردگی کی بنیادی وجہ اوپنرز کا ’ریڈ ہاٹ‘ فارم میں ہونا ہے، پاکستان کی اوپننگ جوڑی برف اور آگ کی جوڑی ہے۔بھارتی کرکٹر آکاش چوپڑا نے بتایاکہ محمد رضوان ”بلٹ ٹرین“ ہیں وہ جارحانہ انداز اپناتے ہیں، بابر اعظم کی ایک کرکٹ کلاس ہے وہ رضوان سے اس معاملے میں بہتر ہیں۔آکاش چوپڑا نے کہاکہ بابر کے رنز بنانے کا کریڈٹ رضوان کو بھی جاتا ہے کیونکہ رضوان اٹیک کرتے ہیں، رضوان بابراعظم کو سنبھل کر کھیلنے کا موقع دیتے ہیں۔بھارتی کرکٹر نے کہا کہ
جوز بٹلر بھی شارجہ میں سری لنکا کے خلاف شروع میں ٹک ٹک کھیلے تھے، محمد رضوان نے جوز بٹلر کی طرح بعد میں دھوم دھام کیا۔ان کا کہنا تھا کہ میگا ایونٹ میں وہی ٹیمیں اچھا کرتی ہیں جن کے اوپنرز اچھے ہوتے ہیں، پاکستان کے بابر اعظم اور محمد رضوان بھی راک اسٹار ہیں وہ دونوں ایک اور ایک گیارہ ہیں۔
اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیراعظم شہباز شریف نے باران رحمت کے لیے قوم سے نماز استسقاء…
راولپنڈی ( قدرت روزنامہ ) بلوچستان کے علاقے ہرنائی میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں…
کنبرا (قدرت روزنامہ) آسٹریلیا کے خلاف پہلے ٹی 20 میچ میں بابراعظم نے 2 اہم…
لاہور (قدرت روزنامہ) سموگ کی شدت میں اضافےکے پیش نظر صوبے بھر میں 17 نومبر…
پرتھ(قدرت روزنامہ)آسٹریلیا نے پہلے میچ میں پاکستان کو 29رنز سے شکست دے د ی، میچ…
راولپنڈی (قدرت روزنامہ) بلوچستان کے علاقے ہرنائی میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 3 دہشتگرد…