پاکستان میں پٹرول دنیا بھر سے سستا ہے، وزیراعظم عمران خان کا قوم سے خطاب

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیراعظم عمران خان کا قوم سے خطاب میں کہنا تھا کہ پاکستان میں پٹرول دنیا بھر سے سستا ہے، اس موقع پر انہوں نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا عندیہ دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں مزید قیمتیں بڑھانا پڑیں گی،ان کا کہنا تھا کہ پاکستان دنیا میں پٹرول میں سستا ملک ہے، انہوں نے کہا کہ تھوڑی سی قیمت بڑھانا پڑے گی، ان کا کہنا تھا کہ 3 سے 4 مہینے میں تیل کی قیمتیں 100 فیصد بھی بڑھ گئی ہیں لیکن ہمارے ملک میں 33 فیصد بڑھی ہے، بھارت میں تیل کی قیمت 250 روپے،بنگلا دیش

میں 200 روپے اور پاکستان میں 138 روپے ہے،ابھی سے بتا رہا ہوں کہ ملک میں پیٹرول کی قیمتیں بڑھانی پڑیں گی۔وزیراعظم کا مزیدکہنا تھاکہ امریکا میں 116 فیصد، یورپ میں 300 فیصد جبکہ پاکستان میں گیس کی قیمت میں اضافہ نہیں ہورہا، جو مہنگائی باہر سے آرہی ہے، کشتیوں میں سامان آتا ہے فریٹ کی قیمتوں میں ساڑھے 300 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ان کا کہنا تھاکہ پاکستان میں مہنگائی 9 فیصد ہے، بلومبرگ کے مطابق 50 فیئصد ہے، ترکی میں 19 فیصد، ان کی کرنسی 35 فیصد گری ہے، امریکا اور یورپ میں 2008 کے بعد سب سے زیادہ مہنگائی ہوئی ہے، چین میں 26 سال اور جرمنی میں 50 سال بعد سب سے زیادہ مہنگائی ہوئی ہے۔وزیراعظم کا کہنا تھاکہ ملک میں مہنگائی کا مسئلہ ہے اور واقعی مسئلہ ہے۔دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے سینئر مرکزی بانی رہنما ڈاکٹر شاہد صد یق خان نے کہا ہے کہ عمران خان نے اپوزیشن کی سیا ست کو زندہ دفنادیا، اپنے سیاسی مفاد کی خاطر عوام کو مشتعل کرنے کی سازش رچا کر اپوزیشن خطر ناک کھیل کھیل رہی ہے، اپوزیشن ملک کو بدامنی کی آگ میں جھونکنا چاہتی ہے انکے یہ عزائم کامیاب نہیں ہونگے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ نواز شریف کے بیانیے پر ان کی جماعت کے اندر مختلف آرا پائی جاتی ہے لندن اور رائے ونڈ بیانیہ کے پلڑے میں وزن ڈالنے والوں کی تعداد نہ ہونے کے برابر ہے، انہیں قومی دولت کی ایک ایک پائی واپس کرنا پڑیگی۔ انہو ں نے کہاکہ پی ڈی ایم بیرونی اشاروں پر ملک میں سیاسی انتشار پیدا کرنا چاہتی ہے اپوزیشن کا ایجنڈا کرپشن پر پردہ ڈالنا اور این آر او لینا ہے، موجودہ حکومت ملک کو بحرانوں سے نکال رہی ہے جو دشمن قوتوں کو گوارہ نہیں جو عناصر ملک میں پر تشدد احتجاج کررہے ہیں وہ دراصل پاکستان دشمن قوتوں کے عزائم کی تکمیل کررہے ہیں، انہوں نے کہا کہ نواز لیگ اور پی پی پی اپنے ادوار اقتدار میں جمہوری مینڈیٹ کے احترام کا شور ڈالتی رہی اور اب پی ٹی آئی کی حکومت گرانے کی خاطر ہر اوچھا ہتھکنڈا استعمال کیا جارہا ہے جو انکے دوہرے معیار کا واضح ثبوت ہے۔

Recent Posts

ریشبھ پنت کے ساتھ تعلقات کی افواہوں پر اروشی روٹیلا میدان میں آگئیں

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ اداکارہ اروشی روٹیلا نے بھارتی کرکٹر ریشبھ پنت کے ساتھ تعلقات…

5 hours ago

آئی ایم ایف سے مذاکرات کے دوران چین کا مسلسل تعاون قابل تحسین ہے، وزیر اعظم شہباز شریف

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف سے…

5 hours ago

گورنر پنجاب کے بیان پر وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کاردعمل آ گیا

لاہور ( قدرت روزنامہ ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے گورنر پنجاب کے بیان…

5 hours ago

سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی آرڈیننس 2024 کی کابینہ سے منظوری کا امکان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی کابینہ سے سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی آرڈیننس 2024 کی…

5 hours ago

اعظم تارڑ اور بلاول بھٹو کو بھی آئینی ترامیم کے مسودے کا کچھ پتا نہیں ہے، عمر ایوب

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)…

5 hours ago

مخصوص نشستیں: الیکشن ایکٹ میں ترمیم کے بعد سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل نہیں ہوسکتا، اسپیکر

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے الیکشن کمیشن کو خط لکھ دیا…

6 hours ago