باغ (قدرت روزنامہ) وفاقی وزرا علی امین گنڈا پور، مراد سعید ، چیئرمین کشمیر کمیٹی شہر یار آفریدی ، مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب سردار تنویر الیاس خان نے ایم ٹی بی سی دفتر کا دورہ کیا اور مختلف منصوبہ جات کا معائنہ اور مہمانوں کی کتاب میں تاثرات درج کیے۔
وفاقی وزرا نے اس موقع پر کمپنی میں کام کرنے والے نوجوانوں سے بات چیت کی جبکہ انتظامیہ کی جانب سے کمپنی کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ وفاقی وزراءنے ایم ٹی بی سی کے کام کے معیار کو سراہا اور اس میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا ۔
وفاقی وزرا کا کہنا تھا کہ ایم ٹی بی سی اس ملک سے بیروزگاری کے خاتمے کے لیے ایک رول ماڈل کی حیثیت رکھتی ہے۔ اس طرح کے بین الاقوامی معیار کے حامل اداروں کی جانب سے ملک میں سرمایہ کاری کرنے سے یہاں کے لوگوں کو روزگار کے مواقع ان کی دہلیز پر میسر رہیں گے اور ان کا معیار زندگی بلند ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان سرمایہ کاروں کی بھرپور حوصلہ افزائی کر رہی ہے ۔ آزادکشمیر کے اندر بھی سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں ۔ ایم ٹی بی سی کو رول ماڈل کے طور پر دیکھتے ہیں اور اس کی طرح کی مزید انٹرنیشنل سٹینڈرڈ کی حامل کمپنیوں کو دعوت دے رہے ہیں کہ وہ یہاں آئیں اور سرمایہ کاری کریں ۔ حکومت بھر پور تعاون کو یقینی بنائے گی ۔
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کی اہلیہ اور سابق خاتون…
کراچی (قدرت روزنامہ)پاکستان میں تعینات امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کراچی کے کھانوں کے شوقین نکلے۔…
نیویارک (قدرت روزنامہ)سابق وزیراعظم اور حکمران جماعت مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف نے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ٹیکس اہداف پر نظرثانی…
ریاض(قدرت روزنامہ)بین الاقوامی شہرت یافتہ اداکار اور گلوکار علی ظفر نے سعودی عرب میں سب…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چیف جسٹس آف پاکستان یحییٰ آفریدی نے کہا ہے کہ ملک بھر…