کو ئٹہ(قدرت روزنامہ) جمعیت علما اسلام بلوچستان کے صوبائی امیر و رکن قومی اسمبلی مولانا عبدالواسع نے کہا ہے کہ وزیراعظم کے قوم سے خطاب کو یکسر مسترد کرتے ہیں،حکمرانوں کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے اس وقت ملک کی معاشی حالا ت ابتر ہو چکی ہے مہنگائی، بے روزگاری،بدامنی اور غربت کی وجہ سے عام عوام پریشانی کا سامنا کررہے ہیں جب تک اس حکومت کا خاتمہ نہیں کیا جاتا اس وقت تک حالات ٹھیک نہیں ہوں گے اگر ملک کو ترقی اور معاشی لحاظ سے بہتر بنانا ہے تو موجودہ حکومت کا خاتمہ ضروری ہے، پی ڈی ایم اور جمعیت علما اسلام مہنگائی کے خلاف بھرپور احتجاج کررہی ہے کیونکہ اس وقت عوام کوجو سب سے مشکل کاسامنا ہے وہ مہنگائی کا سامنا ہے اور نااہل و سلیکٹڈ حکمران دعوے کرکے عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہاکہ نااہل اور سلیکٹڈ وزیراعظم کا قو م سے خطاب کو یکسر مسترد کرتے ہیں عوام کو ریلیف دینے کی بجائے پیٹرولیم مصنوعات سمیت دیگر اشیا خوردونوش کی قیمتوں میں مزید اضافے کی نویدقابل مذمت ہے سلیکٹڈ وزیراعظم کی وجہ سے ملکی سلامتی خطرے میں پڑ گئی ہے بے روزگاریمہنگائی کی وجہ سے عوام دو وقت کی روٹی کیلئے ترس ررہے ہیں سلیکٹڈ وزیراعظم عوام کو ریلیف کی بجائے مزید مہنگائی کی نویدیں سنارہی ہے حکمرانوں کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے اس وقت ملک کی معاشی حالا ت ابتر ہو چکی ہے جمعیت علما اسلام اور پی ڈی ایم عوام کے ساتھ ملکر مہنگائی اور بے روزگاری کے خلاف بھرپور احتجا ج کررہی ہے جب تک موجودہ سلیکٹڈ اور نااہل حکومت کا خاتمہ نہیں کیا جاتا اس وقت تک عوام کوئی ریلیف فراہم نہیں ہوسکتی سلیکٹڈ حکومت کے دن گنے جاچکے ہیں جلد سلیکٹڈ کو گھر بھیج کر عوام کو ریلیف فراہم کریں گے۔
پنجگور(قدرت روزنامہ)بلوچستان کے دیگر اضلاع کے نیٹ سروس بحال ہوگئے ہیں ڈسٹرکٹ پنجگور میں موبائل…
جیکب آباد(قدرت روزنامہ)جمعیت علماءاسلام کے مرکزی سیکریٹری جنرل و رکن قومی اسمبلی مولانا عبدالغفور حیدری…
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچ یکجہتی کمیٹی کی آرگنائزر ڈاکٹر مہارنگ بلوچ نے سماجی رابطے ویب سایٹ (ایکس)…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اداکارہ مومل شیخ نے انکشاف کیا ہے کہ والدہ سے طلاق کے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)گوجرانوالہ میں بھکاریوں کی دادی کے چالیسویں میں 12 ہزار سے زائد…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پنجاب اور سندھ میں اسموگ اور دھند سےحدِنگاہ شدید متاثر ہے ،…