بلوچستان میں روزگار کے زرائع ناپید،عوام تنگ دستی و مشکلات کا شکار ہیں، رحمت صالح بلوچ

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر میر رحمت صالح بلوچ اور صوبائی جنرل سیکرٹری خیر بخش بلوچ نے جاری بیان میں کہا ہے کہ بلوچستان میں روزگار کے زرائع ناپید ہے کم بارش کی بدولت زراعت و لائیو اسٹاک سے وابستہ عوام تنگ دستی و مشکلات کا شکار ہیں۔ مہنگائی نے عوام کی زندگی اجیرن کر رکھی ہے۔سرحدی تجارت کی بندش نے مزید لاکھوں افراد کو بے روزگار کردیا ہے۔ایران و افغان بارڈر پر تجارت کو جاری رکھنا ضروری ہے۔افغان بارڈر کا کھلنا مثبت اقدام ہے۔سرحدی تجارت کیلیے عوامی نظام متعارف کیا جائے تاکہ تجارت بند نہ ہو اور عوام کا روزگار جاری رہے۔بیان میں کہا گیا کہ زراعت و لائیو اسٹاک کے شعبوں کو تحفظ دینا بھی حکومت کا کام ہے۔زمینداروں و مالداروں کے لیے سبسڈی اور خصوصی پیکج ہونا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ حکومت کی غفلت اور عدم توجہی گرین بیلٹ کو خشک بیلٹ کی طرف دھکیلنے جا رہی ہے۔پٹ فیڈر و کیرتھر کینال میں پانی کی کمی کو ختم کیاجائے اور بھل صفائی کو ممکن بنایا جائے۔رہنماوں نے بیان میں کہا کہ سماج میں بیروزگاری اور مہنگائی کا موجود ہونا خطرناک ہیں۔جو برائیوں کو جنم دیتا ہے۔اور سماج کشت و خون اور دیگر جرائم کا شکار ہوتا ہے۔اس لیے سرحدی تجارت سمیت دیگر کاروبار کا زرائع پیدا کرنے اور زرعی و مال داری کے شعبوں کو تحفظ فراہم کرنے کی ضرورت ہے

Recent Posts

کوئٹہ میں پولیس اہلکار تھانے کی گاڑیوں میں کارڈ کے ذریعے پیٹرول ڈلوائیں گے

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)ڈی ائی جی کوئٹہ نے اعتزاز گورایا نے پولیس فورس کوئٹہ میں پرچی کے…

14 mins ago

عظیم دوست کو لاپتا ہوئے9 برس مکمل، بازیابی کیلئے سوشل میڈیا پر مہم چلائیں گے، ہمشیرہ

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)رخسانہ دوست بلوچ نے کہا ہے کہ کل 3 جولائی کو میرے جبری لاپتہ…

33 mins ago

ریکوڈک پروجیکٹ میں مقامی نوجوانوں کو روزگار دیا جائے، پیپلز پارٹی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)پیپلز پارٹی رخشان ڈویژن کے صدر نعیم بلوچ نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا…

42 mins ago

انتظامیہ سے مذاکرات نہ ہوسکے، سریاب روڈ بند رہے گا، لواحقین لاپتا ظہیر احمد

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)جبری لاپتہ ظہیر احمد کے لواحقین نے سریاب روڈ کو برما ہوٹل کے مقم…

53 mins ago

پاکستان اور ازبکستان کے درمیان ریلوے لائن بچھانے پر اتفاق

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان اور ازبکستان کے درمیان ریلوے لائن بچھانے پر اتفاق ہوگیا ہے، جس…

1 hour ago

خواتین اور لڑکیوں کی حفظان صحت کیلئے تمام شعبوں کے کردار کی ضرورت ہے، راحیلہ درانی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)صوبائی وزیر تعلیم محترمہ راحیلہ درانی نے کہا ہے کہ حکومت سمیت تمام متعلقہ…

1 hour ago