زبان و ادب کی ترقی کیلئے اپنے شعراء اور ادباء کے تخلیقات کا مطالعہ ضروری ہے، ڈاکٹر مالک بلوچ

کوئٹہ(قدرت روزنامہ) نیشنل پارٹی کے سربراہ اور سابق وزیراعلی بلوچستان ڈاکٹر عبالمالک بلوچ نے کہا ہے کہ زبان وادب کی ترقی کے لئے ضروری ہے کہ ہم اپنے شعراء اور ادباء کے تخلیقات کا ذیادہ سے ذیادہ مطالعہ کریں، صادق راہچارکی شاعری سورج کی طرح روشن ہے جو قاری کو یکدم متاثر کرتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں کوئٹہ پریس کلب میں زند اکیڈمی نوشکی کے زیر اہتمام بلوچی شاعر صادق راہچارکی کتاب ‘سوتکالیں ھیال’ کی تقریب رونمائی سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ جس طرح صادق راہچارکی شاعری متاثر کن ہے اسی طرح وہ انفرادی طور پر بھی ایک نفیس شخصیت کے مالک ہیں، انہوں نے کہا کہ ان کی شاعری میں رضمیہ اور عشقیہ دونوں تہہ موجود ہیں جو پڑھنے والے کو فوراً متاثر کرتا ہے، انہوں نے کہا کہ میں نے صادق راہچارسے کہا کہ آپکی شاعری سورج کی طرح روشن اور ستاروں کی طرح چمکدار ہیں لیکن آپ نے اس کا نام سوتکالیں ہیال کیوں رکھا ہے، ڈاکٹر مالک نے کہا کہ بلوچی ادب میں ملافاضل، جام درک اور عطاء شاد جیسے ہستیوں کی شاعری موجود ہیں، ان سب کا مطالعہ بلوچی زبان وادب کے پڑھنے والوں کے لئے انتہائی ضروری ہے، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے محمد حیدر بلوچ، محمد دیدگ، اے آر داد، وہاب شوہاز، یارجان بادینی، شریف میر،ماہ نور بلوچ اور ظہور زیبی نے صادق راہچارکی شاعری کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ صادق راہچارکی شاعری میں وہ تمام رنگ موجود ہیں جو ایک شاعر کی شاعری میں انتہائی اہمیت کا حامل ہے، انہوں نے کہا کہ صادق راہچارکی کتاب بلوچی ادب میں ایک خوشگوار اضافہ ہے جو کسی اثاثے سے کم نہیں، مقررین نے زند اکیڈمی اور یارجان ں ادینی کی بلوچی ادب کے فروغ میں اٹھائے گئے اقدامات کو سراہا اور کہا کہ وہ مستقبل میں شعراء اور ادباء کے تخلیقات جو ابھی تک کتابی شکل میں سامنے نہیں آسکے ہیں انہیں کتابی صورت میں سامنے لائیں گئے۔

Recent Posts

ریکوڈک پروجیکٹ میں مقامی نوجوانوں کو روزگار دیا جائے، پیپلز پارٹی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)پیپلز پارٹی رخشان ڈویژن کے صدر نعیم بلوچ نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا…

1 min ago

انتظامیہ سے مذاکرات نہ ہوسکے، سریاب روڈ بند رہے گا، لواحقین لاپتا ظہیر احمد

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)جبری لاپتہ ظہیر احمد کے لواحقین نے سریاب روڈ کو برما ہوٹل کے مقم…

11 mins ago

پاکستان اور ازبکستان کے درمیان ریلوے لائن بچھانے پر اتفاق

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان اور ازبکستان کے درمیان ریلوے لائن بچھانے پر اتفاق ہوگیا ہے، جس…

19 mins ago

خواتین اور لڑکیوں کی حفظان صحت کیلئے تمام شعبوں کے کردار کی ضرورت ہے، راحیلہ درانی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)صوبائی وزیر تعلیم محترمہ راحیلہ درانی نے کہا ہے کہ حکومت سمیت تمام متعلقہ…

28 mins ago

کوئٹہ، ہسپتال میں غیرحاضر 23 ڈاکٹرز و دیگر ملازمین کی معطلی کا نوٹیفکیشن جاری

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)حکومت بلوچستان کے ترجمان شاہد رند نے کہاہے کہ مفتی محمود ہسپتال میں غیرحاضر…

34 mins ago

کھیلوں کے فروغ میں سپورٹس جرنلسٹس کا ہمیشہ سے اہم کردار رہا ہے،صوبائی وزیر تعلیم

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)دنیا بھر کی طرح بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں بھی عالمی سپورٹس جرنلسٹس…

44 mins ago