ہمارا تعاون عدلیہ کیساتھ رہیگا، تمام اقدامات قانون کے مطابق ہونگے، قدوس بزنجو

کوئٹہ(قدرت روزنامہ) وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے کہا ہے کہ حکومت کے تمام اقدامات آئین اور قانون کے مطابق ہونگے ہمارا تعاون بار اور عدلیہ کے ساتھ جاری رہے گا مجھے یقین ہے کہ وکلاء برادری ماضی کی طرح آئندہ بھی عدل و انصاف پر مبنی معاشرے کے قیام کے لیے اپنا کردار ادا کرتی رہے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بلوچستان ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کی دعوت پر بار روم کے دورے کے موقع پر بار ایسوسی ایشن کے ممبران سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اراکین صوبائی اسمبلی حاجی محمد خان لہڑی، میر سکندر علی عمرانی، اصغر ترین اور میر زابد ریکی سمیت وکلاء کی کثیر تعداد نے تقریب میں شرکت کی۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ وکلاء سے مخاطب ہونا ان کے لیے اعزاز کا باعث ہے یقیناً وکلاء برادری کے بھی مسائل ہیں جن کا ہمیں بخوبی ادراک ہے۔ انہوں نے کہا کہ سانحہ 8 اگست کا غم ابھی بھی تازہ ہے جس میں ہم نے صوبے کے بہت قابل اور نامور وکلاء کھوئے جن کی کمی کو یقیناً پورا نہیں کیا جاسکتا۔انہوں نے کہا کہ ہم عدلیہ کی بالادستی اور قانون کی حکمرانی پر مکمل یقین رکھتے ہیں ترقی کے اہداف کا حصول امن کے بغیر ممکن نہیں ہے اور ہمیں بینچ اور بار سے بہت زیادہ امیدیں وابستہ ہیں۔ وزیراعلیٰ نے ہائی کورٹ بار کوئٹہ، سبی اور تربت کے لیے پچاس پچاس لاکھ روپے اور صوبے بھر کی ڈسٹرکٹ بار کے لیے دس دس لاکھ روپے، سبی اور تربت بار میں لائبریری کے قیام کے لیے 25 لاکھ روپے کی گرانٹ کا اعلان بھی کیا۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ وہ وکلاء برادری کے ساتھ کھڑے ہیں وہ صرف باتیں کرنے نہیں آئے ہیں بلکہ عملی طور پر کام بھی کریں گے وکلاء برادری کے مطالبات جائز ہیں جس کے لئے ہم ایک کمیٹی قائم کرینگے تاکہ آپ سب کے مسائل آسانی سے حل ہو سکیں۔ اس سے قبل وزیراعلیٰ کی آمد کا خیر مقدم کرتے وکلاء کی جانب سے ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا تقریب سے ممبر پاکستان بار کونسل منیر احمد کاکڑ ایڈوکیٹ نے وکلاء برادری کے مسائل سے متعلق تفصیلی بات کی۔تقریب سے صدر ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن عبدالباسط شاہ ایڈوکیٹ اور وائس چیئرمین پاکستان بار کونسل محمد قاسم گاجیزئی ایڈوکیٹ نے بھی خطاب کیا۔ اس موقع پر بار کے ممبران نے وزیراعلیٰ سے مختلف سوالات بھی کیئے جن کے وزیراعلیٰ نے تفصیلی جوابات دئیے۔

Recent Posts

فری لانسرز کے لیے خوشخبری: پی ٹی اے کی جانب سے نئی وی پی این رجسٹریشن پالیسی کا اعلان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے ) نے ملک بھر میں…

14 mins ago

پاکستان اور یونیسیف کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان اور یونیسیف نے موسمیاتی تبدیلی کے سنگین اثرات سے بچوں کے…

21 mins ago

پی ٹی آئی نے اسلام آباد پر چڑھائی کی کوشش کی تو سختی سے نمٹا جائے گا، احسن اقبال

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا ہے…

31 mins ago

بشریٰ بی بی 24 نومبر کو احتجاج کی تیاریوں کیلئے متحرک ہوگئیں

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے 24 نومبر کے احتجاج کی تیاریوں کے لیے…

1 hour ago

سرکاری عہدہ دلانے کا جھانسہ دیکر گروہ نے دیشا پٹانی کے والد سے لاکھوں روپے بٹور لیے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بالی وڈ اداکارہ دیشا پٹانی کے والد کے ساتھ لاکھوں روپے کا…

2 hours ago

بھارتی کرکٹر سنجو سیمسن نے ٹی ٹوئنٹی میں نئی تاریخ رقم کر دی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بھارتی کرکٹر سنجو سیمسن نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں وہ کارنامہ سرانجام…

2 hours ago