کور کمانڈر نے یقین دلایا کہ پاک فوج ضلعی اسپتالوں کے بہتری کے لئے صوبائی حکومت کے ساتھ ملکر کام کریگی اس موقع پر کور کمانڈر نے وزیراعلیٰ کو وزارت اعلیٰ کا منصب سنبھا لنے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا . . .
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو سے کمانڈر 12 کور لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی نے بدھ کے روز وزیراعلیٰ سیکریٹریٹ میں ملاقات کی . ملاقات میں سیکیورٹی سمیت باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ صوبے میں امن و امان کے قیام کے لئے تمام تر وسائل برؤے کار لانے پر اتفاق کیا گیا وزیراعلیٰ بلوچستان نے اس موقع پر صوبے کے ایران اور افغانستان سے ملحقہ سرحدی علاقوں کے نو جوانوں اور عام لوگوں کے روزگار کے مواقعوں کی بحالی کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ان علاقوں میں بارڈر مارکیٹوں کے قیام کے منصوبے پر جلد از جلد عملدرآمد اور دیگر اقدامات سے وہاں کے عوام کو ریلیف ملے گا ملاقات میں سیکیورٹی فورسز کی صوبے کے مختلف علاقوں میں قائم چیک پوسٹوں سے متعلق عوام کو درپیش تحفظات دور کر نے کے لیئے چیک پوسٹوں کو ریشنلائیز کرنے سے اتفاق کیا گیا وزیراعلیٰ نے کہا کہ شعبہ صحت کی بہتری حکومت کی اولین ترجیح ہے جسکے لیئے ابتدائی طور پرضلعی ہیڈکوارٹر اسپتالوں میں صحت کی بنیادی سہولتوں کی فراہمی کو یقینی جائے گا .
متعلقہ خبریں