کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو سے کمانڈر 12 کور لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی نے بدھ کے روز وزیراعلیٰ سیکریٹریٹ میں ملاقات کی۔ملاقات میں سیکیورٹی سمیت باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ صوبے میں امن و امان کے قیام کے لئے تمام تر وسائل برؤے کار لانے پر اتفاق کیا گیا وزیراعلیٰ بلوچستان نے اس موقع پر صوبے کے ایران اور افغانستان سے ملحقہ سرحدی علاقوں کے نو جوانوں اور عام لوگوں کے روزگار کے مواقعوں کی بحالی کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ان علاقوں میں بارڈر مارکیٹوں کے قیام کے منصوبے پر جلد از جلد عملدرآمد اور دیگر اقدامات سے وہاں کے عوام کو ریلیف ملے گا ملاقات میں سیکیورٹی فورسز کی صوبے کے مختلف علاقوں میں قائم چیک پوسٹوں سے متعلق عوام کو درپیش تحفظات دور کر نے کے لیئے چیک پوسٹوں کو ریشنلائیز کرنے سے اتفاق کیا گیا وزیراعلیٰ نے کہا کہ شعبہ صحت کی بہتری حکومت کی اولین ترجیح ہے جسکے لیئے ابتدائی طور پرضلعی ہیڈکوارٹر اسپتالوں میں صحت کی بنیادی سہولتوں کی فراہمی کو یقینی جائے گا۔کور کمانڈر نے یقین دلایا کہ پاک فوج ضلعی اسپتالوں کے بہتری کے لئے صوبائی حکومت کے ساتھ ملکر کام کریگی اس موقع پر کور کمانڈر نے وزیراعلیٰ کو وزارت اعلیٰ کا منصب سنبھا لنے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما علی محمد خان کا کہنا…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ) مشیر وزیر اعظم برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا ہے…
اسلام اآباد(قدرت روزنامہ)امارات میں جاری ویزا ایمنسٹی اسکیم کے حوالے سے دبئی امیگریشن نے جیو…
ممبئی(قدرت روزنامہ)وینا ناگدا بھارت کی وہ مشہور مہندی آرٹسٹ ہیں جو اپنے خوبصورت آرٹ اور…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان میں روزانہ غیر اخلاقی ویب سائٹس تک رسائی کی 2 کروڑ کوششوں…
لاہور(قدرت روزنامہ)بھارتی میڈیا کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے چیمپئنز ٹرافی کے سلسلے میں پاکستان…