ہر بچے کو خسرہ کے حفاظتی ٹیکے لگانا ضروری ہے، چیف سیکرٹری بلوچستان

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)چیف سیکرٹری بلوچستان مطہر نیاز رانا کی زیر صدارت انسداد خسرہ روبیکا اور پولیو مہم کے حوالے سے اعلی سطحی اجلاس منعقد ہوا جس میں ان بیماریوں کی روک تھام اور ویکسینیشن سمیت دیگر امور کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں ایڈیشنل چیف سیکریٹری داخلہ ارشد مجید، سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکینڈری ہیلتھ کیئر عزیز احمد جمالی، کمشنر کوئٹہ سہیل الرحمن بلوچ، صوبائی سربراہ ای پی آئی ڈاکٹر اسحاق پانیزئی، حمیداللہ ناصر، یونیسیف اور ڈبلیو ایچ او کے نمائندے جبکہ ڈویژنل کمشنرز اور تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز نے بذریعہ وڈیو لنک شرکت کی۔ چیف سیکرٹری نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خسرہ ایک خطرناک مرض ہے جس سے صحت مند بچے متاثرہ بچوں کی وجہ سے ہی متاثر ہوسکتے ہیں اس لئے ہر بچے کو لازمی طور پر خسرے کے حفاظتی ٹیکے لگانا اشد ضروری ہے اور والدین کا بھی فرض بنتا ہے کہ اپنے بچوں کو ان خطرناک بیماریوں سے بچانے کیلیئے ویکسینیشن کرائیں۔ انہوں نے ہدایت کی کہ مہم میں حفاظتی ٹیکے لگانے کیلیے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کو یقینی بنایا جائے اور ویکسینیشن لگانے سے پہلے والدین کو پیشگی اطلاع دی جائے۔ انہوں نے کہا کہ مہم کو موبلائزیشن، لوگوں میں آگاہی اور بہترین تشہیری مہم کے ذریعے کامیاب بنا سکتے ہیں۔ اس موقع پر ڈاکٹر اسحاق پانیزئی نے مہم سے متعلق تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ 12 روزہ مہم ملک بھر میں 15 نومبر 2021 سے شروع ہوگی یہ 5.6 ملین 9 ماہ سے 15 سال تک کے بچوں کو دو مہلک بیماریوں سے بچانے کا ایک منفرد موقع ہے۔ صحت عامہ کی سرگرمیاں ایک ہی بار میں اور دہرائی نہیں جا سکتیں اس لیے زیادہ سے زیادہ فائدہ حاصل کرنے کے لیے مربوط کوششوں کی ضرورت ہے، 95% کوریج حاصل کرنے میں ناکامی بچوں کو مہلک بیماریوں کا شکار کر دے گی اور ساتھ ہی بیماری کو بھی کم کر سکتی ہے۔ صحت کا نظام تقریبا 7000 ویکسینیشن ٹیم آٹ ریچ، موبائل اور فکسڈ سائٹ کی حکمت عملیوں کے ذریعے ٹارگٹ بچوں کو ٹیکے لگائے گی، 2000 سے زیادہ حکومتی اور شراکت داروں کے مانیٹر میدان میں ہوں گے۔ چیف سیکرٹری نے کہا کہ خسرہ اور روبیلا سے بچا کی قومی مہم میں تمام لوگوں کو حصہ ڈال کر خاص کر علما، اساتذہ اور سول سوسائٹی کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا اور خیال رکھا جائے کہ اس مہم میں کوئی بچہ بھی ویکسینیشن سے نہ رہ جائے۔

Recent Posts

جماعت اسلامی کی جانب سے حکومت کو معاہدے پر عملدرآمد کیلئے دی گئی مدت ختم

کراچی (قدرت روزنامہ)جماعت اسلامی اور حکومت کےمعاہدے کی45 دن کی مدت مکمل ہوگئی، جماعت اسلامی…

1 hour ago

وزیراعظم شہباز شریف کی نیویارک میں کیا مصروفیات ہوں گی ؟ اہم تفصیلات سامنے آ گئیں

نیویارک (قدرت روزنامہ) ‎وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس…

1 hour ago

وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور کیخلاف لاہور میں دہشتگردی کا مقدمہ درج

لاہور (قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے خلاف لاہور میں مقدمہ درج…

2 hours ago

گنڈا پورکا سافٹ وئیر اپڈیٹ کردیا ہے، عظمٰی بخاری

لاہور(قدرت روزنامہ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمٰی بخاری نے کہا ہے کہ ہم نےگنڈا پورکا سافٹ…

2 hours ago

پاکستان اور سعودی عرب نے ہمیشہ مشکل وقت میں ایک دوسرے کا ساتھ دیا : آصف علی زرداری

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان اور سعودی…

2 hours ago

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک مرتبہ پھر کمی کا امکان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) 30 ستمبر سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی کا…

2 hours ago