اسلام آباد(قدرت روزنامہ)قومی کھلاڑیوں نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ وہ ورلڈکپ کی فتح آصف علی کی بیٹی کے نام کریں گے۔آصف علی نے نیوزی لینڈ اور افغانستان کے خلاف شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے نہ صرف حریفوں کے چھکے چھڑائے بلکہ ان کے جبڑوں سے فتح بھی چھینی۔ایونٹ میں اب تک آصف علی ناقابل شکست رہے ہیں انہوں نے 19 گیندوں پر 7 چھکے لگائے جب کہ بھارتی ٹیم نے 240 گیندوں پر
صرف 6 چھکے لگائے۔آصف علی نے افغانستان کے خلاف 7 گیندوں پر 25 رنز بنا کر سب کو حیران کر دیا تھا۔فنشر کہلانے والے آصف علی نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ قومی کھلاڑیوں نے اس بات پر اتفاق کیا ہے کہ اگر پاکستان ورلڈکپ جیت جائے تو یہ فتح ان کی بیٹی کے نام کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ ہر والدین کی خواہش ہوتی ہے کہ ان کی اولاد خوش رہے انہیں کوئی تکلیف نہ ہو میری بیٹی کئی ماہ تک زیرعلاج رہی، 20 سے 25 ڈاکٹرز تبدیل کیے تکلیف کی وجہ سے بیٹی کئی کئی راتیں نہیں سوتی تھی تو اللہ سے دعا کرتا تھا کہ بیٹی کی تکلیف دور کر دے یا پھر اپنے پاس بُلا لے۔یاد رہے کہ آصف علی کے لیے پچھلے چند ماہ بہت تکلیف دہ تھے کیونکہ ان کی ڈیڑھ سالہ بیٹی کینسر کے مرض میں مبتلا تھیں جو بعد میں انتقال کرگئیں تھیں۔آصف علی آج بھی اپنی بچی کا غم نہیں بھلا سکے ہیں لیکن ساتھ ہی وہ اپنی اس ذمہ داری سے بھی غافل نہیں ہوئے جو انھیں پاکستانی بیٹنگ کو مستحکم کرنے کی صورت میں ملی ہے۔
کنبرا (قدرت روزنامہ) آسٹریلیا کے خلاف پہلے ٹی 20 میچ میں بابراعظم نے 2 اہم…
لاہور (قدرت روزنامہ) سموگ کی شدت میں اضافےکے پیش نظر صوبے بھر میں 17 نومبر…
پرتھ(قدرت روزنامہ)آسٹریلیا نے پہلے میچ میں پاکستان کو 29رنز سے شکست دے د ی، میچ…
راولپنڈی (قدرت روزنامہ) بلوچستان کے علاقے ہرنائی میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 3 دہشتگرد…
کراچی(قدرت روزنامہ)ملک میں فی تولہ سونا ہزاروں روپے سستا ہوگیا۔جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے…
دبئی(قدرت روزنامہ)متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی ریاست دبئی کے حکام نے غیر قانونی…