کرینہ کپور وزن کنٹرول کرنے کے لیے کونسی غذا استعمال کرتی ہیں؟

(قدرت روزنامہ)جسمانی وزن میں کمی لانا راتوں رات ممکن نہیں ہوتا مگر فلمی ستارے عام طور پر یہ کمال دکھاتے رہتے ہیں۔

ان میں سے ایک کرینہ کپور خان بھی ہیں جو کبھی وزن بڑھانے کے بعد اسے بہت جلد کم بھی کردیتی ہیں۔

مگر انہوں نے ایسا کمال کیسے کیا؟ یہ خود انہوں نے بتایا۔

معروف سلیبرٹی نیوٹریشن رجوتا دیواکر کے ساتھ گزشتہ دنوں کرینہ کپور اور سیف علی خان نے فیس بک اور انسٹاگرام پر لائیو سیشن میں شرکت کی، جس میں انہوں نے جسمانی طور پر فٹ اور صحت مند رہنے کی ٹپس دیں۔

انہوں نے کرینہ کپور خان کے جسمانی وزن میں کمی کے راز بھی بتائے۔

ان کا کہنا تھا کہ گرمیوں میں کرینہ کپور سلاد اور سبز جوسز کی بجائے سیزن میں ملنے والی تمام قدرتی اشیا جیسے آم، جامن، دہی چاول، پاپڑ، تازہ سبزیاں، لیمن گرس چائے اور لیموں پانی کا زیادہ استعمال کرتی ہیں۔

کرینہ کپور نے کہا ‘آپ کی غذا گھر میں تیار ہونے والی ہے، مقامی غذائیں اور اس کی مقدار کا خیال رکھنا ایسے عوامل ہیں، جن کا خیال رکھا جانا چاہیے’۔

رجوتا دیواکر نے اس موقع پر کہا ‘ایک اچھی غذا سدابہار خیال کی طرح ہے، یہ ایسی نہیں جس کے لیے آپ ترسیں، اپنے گھر کا کھانا کھائیں، نوالے آہستگی سے چبائیں تاکہ پیٹ بھرنے کا احساس زیادہ دیر تک برقرار رہے’۔

انہوں نے کہا کہ اچھی نیند، صحت بخش غذا اور ورزش کرنا معمول بنانا زندگی میں نظم ضبط لاکر موٹاپے سے بچانے میں مدد دینے والے عوامل ہیں۔

اس سے قبل اپنے بیٹے تیمور کی پیدائش کے بعد بھی کرینہ کپور خان نے اپنے وزن کو بہت جلد کم کیا تھا اور اس کا راز گھی کا استعمال کیا تھا۔

انہوں نے گھی کا استعمال حمل سے پہلے، دوران اور بعد میں جاری رکھا اور ان کے مطابق یہ نہ صرف بچے کی صحت کے لیے فائدہ مند ہے بلکہ جسمانی وزن میں کمی میں مدد بھی دیتا ہے۔ گھی جراثیم کش، جوڑوں کیلئے بہتر، جلد کی جگمگاہٹ اور جسمانی وزن میں کمی کے لیے اچھی چربی سے بھرپور ہوتا ہے۔

کرینہ کپور نے یہ بھی بتایا کہ وہ راتوں رات وزن کم نہیں کرنا چاہتی تھیں، انہوں نے اپنے وزن کو معمول پر لانے کے لیے ایک سال کا عرصہ لیا اور ان کا کہنا تھا کہ ڈائیٹنگ سے عارضی طور پر نتائج حاصل کیے جاسکتے ہیں مگر اس سے صحت ہمیشہ کے لیے متاثر ہوتی ہے۔

کرینہ کپور کے مطابق جسمانی وزن میں کمی کے لیے طے کردہ طریقہ کار پر جمے رہنا ہی بہتر ہوتا ہے، اگر ایسا نہ ہو تو جسمانی وزن میں کمی لانا ممکن نہیں ہوتا۔

کرینہ کپور وقت پر کھانا کھانے کی وکالت کرتی ہیں اور جنک فوڈ کی سخت مخالف ہیں، ان کے مطابق کھانے کے کوئی وقت نہ ہونا صحت کے لیے نقصان دہ غذا?ں کی خواہش بڑھاتا ہے جس سے جسمانی وزن میں کمی کا خواب پورا نہیں ہوپاتا، اپنے طے کردہ کھانوں تک محدود رہنا، بروقت کھانا اور جنک فوڈ سے دوری موٹاپے سے نجات کی کنجی ہے۔

Recent Posts

’مجھے خوشی ہے کہ میں نے فلم انڈسٹری سے زیادہ کپل شرما شو کو وقت دیا‘، ارچنا سنگھ نے ایسا کیوں کہا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ارچنا پورن سنگھ دی گریٹ انڈین کپل شو کا لازمی حصہ ہیں۔…

1 min ago

بلوچستان کے ضلع آواران میں 12 سال سے بند اسکول کھل گیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بلوچستان کے ضلع آواران میں قائم اسکول کی 12 برس بندش کا…

27 mins ago

’امید ہار چکا تھا‘، فلمی کیریئر سے قبل پیش آنے والی مشکلات سے امیتابھ بچن نے پردہ اٹھادیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)کون بنے گا کروڑ پتی کی تازہ ترین قسط میں بالی ووڈ…

41 mins ago

کراچی پولیس کا ایک اور ٹک ٹاکر اہلکار منظر عام پر، ویڈیو وائرل

کراچی (قدرت روزنامہ)کراچی پولیس حکام کی ہدایت کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ایک اور ٹک…

56 mins ago

اداکارہ نازش جہانگیر مشکل میں پھنس گئیں، سیشن عدالت لاہور نے عبوری ضمانت خارج کردی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اداکارہ نازش جہانگیر بڑی مشکل میں پھنس چکی ہیں، ان کے اوپر…

1 hour ago

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کے خلاف 50 کروڑ روپے ہرجانے کا دعویٰ کس نے اور کیوں دائر کیا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کے بھائی رکن قومی اسمبلی فیصل امین…

1 hour ago