70 سے 125 سی سی کی چینی موٹر سائیکلوں کی قیمت اضافہ

کراچی(قدرت روزنامہ) بائیک اسمبلر نے 70 سے 125 سی سی موٹر سائیکلوں کی قیمت میں 3 ہزار روپے تک کے اضافے کا اعلان کیا ہے جس کا اطلاق آئندہ ہفتے 8 نومبر سے ہوگا۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق سپر اسٹار نامی برانڈ کی موٹر سائیکلوں اور رکشوں کے اسمبلر میمن موٹر پرائیویٹ لمیٹڈ (ایم ایم پی ایل) نے گاڑیوں کی قیمت میں اضافے کی وجہ ایلومینیم شیٹ میٹل، پلاسٹک اور دیگر پارٹس کی قیمتیں بڑھنے کو قرار دیا۔

اس سے قبل اٹلس ہونڈا نے یکم نومبر سے موٹر سائیکل کی قیمت میں 4 ہزار سے 6 ہزار روپے تک کا اضافہ کردیا تھا۔

ملک بھر میں پیٹرول کی قیمت میں اضافے اور ٹرانسپورٹ کے غیر مؤثر نظام کے باعث موٹر سائیکل کی طلب میں اضافہ ہورہا ہے۔

حکومت کی جانب سے چیک اینڈ بیلنس نہ ہونے کے باعث موٹرسائیکل اسمبلرز 94 فیصد پارٹس مقامی سطح پر تیار کیے جانے کے باوجود شرح تبادلہ کی بنیاد پر قیمتیں بڑھائے جارہے ہیں۔

پاکستان ادارہ شماریات ( پی بی ایس) کے اعداد و شمار کے مطابق رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں ٹو وہیلر گاڑیوں کی مکمل اور نیم تیار شدہ کٹس کی برآمدات میں 69 فیصد اضافہ ہوا اور یہ گزشتہ برس کے اسی عرصے کے ایک کروڑ 10 لاکھ ڈالر سے بڑھ کر ایک کروڑ 80 لاکھ ڈالر ہوگئی۔

Recent Posts

سرفراز بگٹی بلوچستان میں ترقیاتی کاموں کا جال بچھا رہے ہیں عوام جلد بہتری محسوس کریں گے، نصیر مینگل

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان کے قبائلی رہنما سابق وفاقی وزیر میر نصیر مینگل نے کہا ہے کہ…

1 min ago

2 اکتوبر ملتان، میانوالی اور فیصل آباد تیار رہے، بھرپور احتجاج ہوگا، شیخ وقاص

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے احتجاج کی نئی تاریخوں کا اعلان…

33 mins ago

کیا ٹیکس فائل کرنے کا کوئی نقصان بھی ہو سکتا ہے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) آئی ایم ایف کے نئے پروگرام کی بھی مختلف ترجیحات ہیں۔…

43 mins ago

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کس مشکل میں پھنس گئے اور کارکنوں کو کیا پیغام دیا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے راولپنڈی احتجاج میں بروقت نہ…

52 mins ago

سانحہ 9 مئی ناقابل معافی جرم ہے، وزیراعظم شہباز شریف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم شہباز شریف نے سانحہ 9 مئی کو ناقابل معافی جرم قرار…

1 hour ago

علی امین گنڈاپور پر کارکنان کا دباؤ تھا کہ راولپنڈی جائیں، بیرسٹر سیف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین اور کارکنان کی جانب سے راولپنڈی احتجاج میں…

1 hour ago