حج کی آمد آمد مگر تیاریاں کہاں تک پہنچیں ، مکہ ڈیویلپمنٹ اتھارٹی نے اہم اعلان کر دیا

مکہ (قدرت روزنامہ) حج کی آمد آمد ہے ایسے میں حج انتظامات سے متعلق مکہ ڈیویلپمنٹ اتھارٹی نے اعلان کیا ہے کہ اپنے تمام منصوبہ مکمل کر لئے ہیں جن میں المعیصم کے علاقے میں قربانی کے جانوروں کی باقیات تلف کرنا ، منی میں شاہ عبداللہ پل کے متوازی پیدل چلنے والوں کے پل کا منصوبہ سر فہرست ہے . العربیہ کے مطابق المعیصم میں قربانی کی باقیات کو ٹھکانے لگانے کیلئے منصوبے پر 20کروڑ ریال صرف ہوئے ، المعیصم سٹیشن پر تقریبا 10ہزار ٹن باقیات کی گنجائش ہے جبکہ روزانہ 120ٹن باقیات سمیت کچرا اٹھایا جائے گا .

حج کے موقع پر قربانی کے جانوروں کی باقیات کو چار مراحل میں تلف کیا جائے گا، آخری مرحلے میں باقیات کو بھٹیوں کے اندر جلا کر نامیاتی کھادوں میں تبدیل کر دیا جائے گا . دوسرا اہم منصوبہ منی میں شاہ عبداللہ پل کے متوازی پل کا ہے جو پیدل چلنے والوں کیلئے ہے ، اس پل کی لمبائی 636میٹر اور چوڑائی 12میٹر ہے . یہ پل منی میں حاجیوں کے جمرات سے خیموں میں واپسی کیلئے استعمال ہو گا . مکہ ڈیویلپمنٹ اتھارٹی نے حاجیوں کی خدمت کیلئے اپنی تیاریاں مکمل کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے . . .

متعلقہ خبریں