حج کی آمد آمد مگر تیاریاں کہاں تک پہنچیں ، مکہ ڈیویلپمنٹ اتھارٹی نے اہم اعلان کر دیا

مکہ (قدرت روزنامہ) حج کی آمد آمد ہے ایسے میں حج انتظامات سے متعلق مکہ ڈیویلپمنٹ اتھارٹی نے اعلان کیا ہے کہ اپنے تمام منصوبہ مکمل کر لئے ہیں جن میں المعیصم کے علاقے میں قربانی کے جانوروں کی باقیات تلف کرنا ، منی میں شاہ عبداللہ پل کے متوازی پیدل چلنے والوں کے پل کا منصوبہ سر فہرست ہے ۔

العربیہ کے مطابق المعیصم میں قربانی کی باقیات کو ٹھکانے لگانے کیلئے منصوبے پر 20کروڑ ریال صرف ہوئے ، المعیصم سٹیشن پر تقریبا 10ہزار ٹن باقیات کی گنجائش ہے جبکہ روزانہ 120ٹن باقیات سمیت کچرا اٹھایا جائے گا۔حج کے موقع پر قربانی کے جانوروں کی باقیات کو چار مراحل میں تلف کیا جائے گا، آخری مرحلے میں باقیات کو بھٹیوں کے اندر جلا کر نامیاتی کھادوں میں تبدیل کر دیا جائے گا۔

دوسرا اہم منصوبہ منی میں شاہ عبداللہ پل کے متوازی پل کا ہے جو پیدل چلنے والوں کیلئے ہے ، اس پل کی لمبائی 636میٹر اور چوڑائی 12میٹر ہے ۔یہ پل منی میں حاجیوں کے جمرات سے خیموں میں واپسی کیلئے استعمال ہو گا۔

مکہ ڈیویلپمنٹ اتھارٹی نے حاجیوں کی خدمت کیلئے اپنی تیاریاں مکمل کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے ۔

Recent Posts

مخصوص نشستوں کا کیس: پاکستان کو ایک بار آئین کے راستے پر چلنے دیں، چیف جسٹس

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) سپریم کورٹ میں سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں سے متعلق کیس…

13 mins ago

تعلقات ختم کرنے کے بعد محبوبہ کے آخری بوسے نے نوجوان کو ہمیشہ کیلئے گونگا کر دیا

میڈرڈ (قدرت روزنامہ) دنیا بھر سے مختلف عجیب اور حیرت انگیز واقعات سامنے آتے ہیں…

15 mins ago

ورلڈکپ جیت کر اللہ کا شکر کیوں ادا کیا؟ سراج ہندو انتہاپسندوں کے نشانے پر

ممبئی(قدرت روزنامہ)بھارتی کرکٹ ٹیم کے مسلمان فاسٹ بولر محمد سراج بھی ہندو انتہا پسندوں کے…

16 mins ago

شاہد خاقان عباسی اپنی سیاسی جماعت کب لانچ کر نے جارہے ہیں ؟ تاریخ اور نام کا اعلان کر دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے ’عوام پاکستان پارٹی‘ کو 6…

18 mins ago

یو این او کا اعتراض مسترد، حکومت نے عمران خان کی گرفتاری کو داخلی معاملہ قرار دے دیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیر قانون سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے بانی پی ٹی آئی عمران…

25 mins ago

عمران خان کی گرفتاری بلاجواز اور انھیں نااہل قرار دینے کیلیے تھی، یواین گروپ

نیویارک(قدرت روزنامہ) جنیوا میں قائم اقوام متحدہ کے صوابدیدی حراست سے متعلق ورکنگ گروپ کا…

37 mins ago