ریٹائرڈ سرکاری ملازمین کو اب پنشن نہیں ملے گی

مکوآنہ (قدرت روزنامہ) سرکاری ملازمین کی پنشن حکومت پربوجھ بننے لگی . پنجاب حکومت اب پنشن فری نوکریاں دے گی .

محکمہ خزانہ پنجاب نے پنشن اصلاحات پر مزید ورکنگ شروع کردی . وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزادر کی سربراہی میں ہونے والے اجلاس میں جہاں دیگر مالیاتی پالیسیوں بارے جائزہ لیا گیا ،وہیں پنشن ریفارمز کے حوالے سے بھی بحث ہوئی . ذرائع کے مطابق محکمہ خزانہ پنجاب نے ریگولر پوسٹوں پر پنشن فری بھرتیوں کی تجویز دی ہے . پنجاب میں سرکاری بھرتیوں کے لیے کنٹریکٹ ملازمین کی بھرتی کو ترجیح دی جائے گی، اور کنٹریکٹ پر تعینات ملازمین کو صرف تنخواہ اور الاؤنسز ہی دئیے جائیں گے . ذرائع کا کہنا ہے کہ کنٹریکٹ سے مستقل ہونے والے ملازمین کے لیے پنشن پالیسی تبدیل ہوگی، جس کی باقاعدہ کابینہ سے منظوری لی جائے گی . . .

متعلقہ خبریں