پی پی رہنما کے مہمانوں کے شکار کی ویڈیو وائرل کرنے والے شخص کو قتل کر دیا گیا

کراچی(قدرت روزنامہ) پاکستان پیپلز پارٹی کے رکن سندھ اسمبلی کے مہمانوں کے شکار کی ویڈیو وائرل کرنے والے شخص کو قتل کر دیا گیا،وزیراعلیٰ سندھ نے قتل کا نوٹس لے لیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ناظم جوکھیو نامی اس نوجوان نے غیر ملکی نمبر پلیٹ پلیٹ والی گاڑی کو نا صرف روکا بلکہ اندر بیٹھے اجنبیوں سے یہ پوچھا کہ انہوں نے راستہ کیوں روکا ہوا ہے اور وہ ان کے علاقے میں کیا کر رہے ہیں۔
ناظم جوکھیو نے اپنی بے عزتی کا بدلہ یوں لیا کہ اجنبی کی بنائی گئی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کر دی۔پولیس کو ناظم کی لاش کراچی کے علاقے ملیر میمن گوٹھ کے قریب سے ملی جس کا پوسٹ مارٹم کرا لیا گیا ہے۔لواحقین نے کہا ہے کہ لاش کی اطلاع میمن گوٹھ تھانے سے موصول ہوئی اور پولی کو ڈرامائی کارروائی میں دو افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے واقعے کا نوٹس لے کر ورثا کو انصاف فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔

وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے ہدایت کی ہے کہ مقتول کے ورثاء کو انصاف دلایا جائے اور لواحقین کی مرضی سے مقدمے کا اندارج کیا جائے۔وزیراعلیٰ نے قمبر میں دو قبائل میں تصادم میں خاتون کے قتل کا نوٹس لیتے ہوئے واقعے کی شفاف تحقیقات اور قاتلوں کے خلاف قانونی کارروائی کی ہدایت کی ہے۔علاوہ ازیں خواجہ اجمیر نگری تھانے کی حدود نارتھ کراچی عثمانیہ مسجد کے قریب سے ایک شخص کی لاش برآمد ہوئی، پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو تحویل میں لے کر ضابطے کی کارروائی کے لئے قریبی اسپتال منتقل کیا، پولیس کے مطابق اسپتال میں متوفی کی شناخت 40 سالہ حبیب اللہ ولد وزیر محمد کے نام سے ہوئی ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ متوفی نشئی ہے تاہم پوسٹمارٹم کے بعد ہی اصل وجہ ہلاکت معلوم ہوگی۔

Recent Posts

سرفراز بگٹی بلوچستان میں ترقیاتی کاموں کا جال بچھا رہے ہیں عوام جلد بہتری محسوس کریں گے، نصیر مینگل

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان کے قبائلی رہنما سابق وفاقی وزیر میر نصیر مینگل نے کہا ہے کہ…

1 min ago

2 اکتوبر ملتان، میانوالی اور فیصل آباد تیار رہے، بھرپور احتجاج ہوگا، شیخ وقاص

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے احتجاج کی نئی تاریخوں کا اعلان…

32 mins ago

کیا ٹیکس فائل کرنے کا کوئی نقصان بھی ہو سکتا ہے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) آئی ایم ایف کے نئے پروگرام کی بھی مختلف ترجیحات ہیں۔…

42 mins ago

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کس مشکل میں پھنس گئے اور کارکنوں کو کیا پیغام دیا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے راولپنڈی احتجاج میں بروقت نہ…

51 mins ago

سانحہ 9 مئی ناقابل معافی جرم ہے، وزیراعظم شہباز شریف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم شہباز شریف نے سانحہ 9 مئی کو ناقابل معافی جرم قرار…

1 hour ago

علی امین گنڈاپور پر کارکنان کا دباؤ تھا کہ راولپنڈی جائیں، بیرسٹر سیف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین اور کارکنان کی جانب سے راولپنڈی احتجاج میں…

1 hour ago