فوڈ اتھارٹی لا علم ، شہری سیوریج زدہ پانی سے تیار سبزیاں کھانے پر مجبور

لاہور(قدرت روزنامہ)گندے پانی سے سیراب کی گئی سبزیاں اگانے کا سلسلہ جاری ، پنجاب فوڈ اتھارٹی معاملے سے لا علم ، شہری سیوریج زدہ پانی سے تیار سبزیاں کھانے پر مجبور ، تفصیلات کے مطابق فیصل آباد شہر اور گرد و نواح میں سیوریج کے گندے پانی سے سبزیاں اگانے کا سلسلہ جاری ہے ، ان سبزیوں میں پالک ، مولی ، گاجر ، ساگ ، بند گوبھی ، پھول گوبھی ، شلجم ، آلو ، میتھی شامل ہیں ، کاشتکار صاف پانی سے فصل کو ذرخیز کرنے کے بجائے سیوریج ملا پانی سبزیوں کو لگا رہے ہیں

جس سے سبزیوں کی نشوونما تو ہو جاتی ہے تاہم شہریوں کو گندے پانی کی سبزیاں کھلائی جا رہی ہیں جو ان کے لئے بیماریوں کا باعث بن رہی ہیں ، اس معاملے پر پنجاب فوڈ اتھارٹی کو شہریوں کی جانب سے متعدد بار شکایات بھی موصول ہوئی ہیں تاہم پنجاب فوڈ اتھارٹی روٹین کی کارروائیوں میں مصروف ہے اور ایسے کاشت کاروں کے خلاف کارروائی کرتی نظر نہیں آتی ، شہریوں کا کہنا ہے کہ گندے پانی سے تیار سبزیاں بھی اسی قیمت پر مارکیٹ میں دستیاب ہیں جس پر صاف پانی سے تیار سبزیاں فروخت کی جاتی ہیں تاہم ضلعی انتظامیہ اور پنجاب فوڈ اتھارٹی خاموش تماشائی بن کر تمام معاملات کو دیکھ رہی ہے ۔

Recent Posts

باس کا فرمائشی پروگرام: انڈے اور کافی نہ لانے پر خاتون ملازمت سے فارغ

بیجنگ (قدرت روزنامہ )نئی ملازمت شروع کرنے والی خاتون ملازمہ کو باس کی فرمائش پوری…

1 min ago

لاہور میں جعلی خاتون اے ایس پی گرفتار

لاہور(قدرت روزنامہ)لاہور میں جعلی خاتون اے ایس پی کو گرفتارکر لیاگیا۔ نجی ٹی وی چینل…

3 mins ago

“شادی کیلئے امریکی یا برطانوی کی تلاش ہے پاکستانی لڑکے پسند نہیں”

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستانی انڈسٹری کی معروف ماڈل اقرا وسیم کا کہنا ہے کہ انہیں…

5 mins ago

بلوچستان حکومت نے موسیٰ خیل سے مزدوروں کے اغوا کی اطلاعات غیرمصدقہ قرار دے دیں

کوئٹہ (قدرت روزنامہ) بلوچستان حکومت نے موسیٰ خیل سے مزدوروں کے اغوا کی اطلاعات غیرمصدقہ…

6 mins ago

کوٹہ سسٹم پر حکومت کی اتحادی جماعت ایم کیو ایم ناراض ہوگئی

کراچی(قدرت روزنامہ)حکومت کی اتحادی جماعت متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) ناراض ہوگئی، حکومتی رویے…

10 mins ago

مولانا فضل الرحمان بلامقابلہ5سال کیلئے جےیوآئی کے امیر منتخب

پشاور(قدرت روزنامہ)جمعیت علما اسلام (جے یو آئی)کے انٹراپارٹی انتخابات مکمل ہو گئے۔ نجی ٹی وی…

13 mins ago