حج کیلئے آنے والے 9 افراد گرفتار، بھاری جرمانہ عائد ، مگر ان کا قصور کیا تھا، حجاج کیلئے اہم خبر آگئی

ریاض (قدرت روزنامہ)سعودی عرب میں بغیر پرمٹ حج کیلئے آنے والے 9 افراد کو گرفتار کرلیا گیا ، ان افراد پر فی کس 10 ہزار ریال کا مالی جرمانہ عائد کیا گیا ہے . حج سکیورٹی فورسز کی کمان کے سرکاری ترجمان کے مطابق بغیر پرمٹ حج کیلئے آنا قانون کی خلاف ورزی ہے جس پر 9 افراد کو حراست میں لیا ہے .

بریگیڈیر جنرل الشویرخ نے کہا کہ عوام رواں سال کے لیے حج سیزن سے متعلق ہدایات کی پاسداری کریں . ان کا کہنا تھا کہ ذو الحجہ کی 13 تاریخ تک جو کوئی بھی بغیر اجازت نامے کے مسجد حرام ، اس کے اطراف مرکزیہ کے علاقے اور دیگر مقامات مقدسہ (منى، مزدلفہ، عرفات) تک پہنچنے کی کوشش کرے گا سیکورٹی فورسز اس کے خلاف کارروائی کریں گی . . .

متعلقہ خبریں