” میری والدہ کو تین مرتبہ موٹروے سے اغواءکیا گیا اور۔۔“ پاکستان کی معروف اداکارہ زویا ناصر نے حیران کن انکشاف کر دیا

لاہور (قدرت روزنامہ)موٹروے جیسی بڑی شاہراہیں پاکستان میں خواتین کے لئے کسی طور محفوظ نہیں ہیں، کبھی کوئی شرمناک واقعہ سننے میں آتا ہے تو کبھی کسی کی عصمت دری، چوری چکاری کے واقعات تو بہت عام سی باتیں ہیں . یہ سب باتیں جب کوئی عام آدمی کرے تو دل دکھتا ہے مگر جب کسی مشہور شخصیات کے ساتھ پیش آئیں تو حیرت ہوتی ہے کہ یہ بھی اس سب سے محفوظ نہ رہ سکے .

حال ہی میں اداکارہ زویا ناصر جو معروف ادیب، فلم کہانی و مکالمہ نویس ادیب ناصر کی صاحبزادی ہیں ہیں نیو ٹی وی پر اداکار جنید خان کے ہمراہ نظر آئیں جس میں شو ہوسٹ اداکار نعمان اعجاز ہیں، انہوں نے جہاں زویا سے کیریئر اور دیگر مصروفیات سے متعلق سوالات کیئے وہیں سماجی معاملات پر بھی بات ہوئی، شو کے دوران اداکارہ نے بتایا کہ: '' میری والدہ 3 مرتبہ موٹروے سے اغواءہوچکی ہیں، مجھے اور ماما کو موٹروے سے بہت ڈر لگتا ہے ڈاکو ماما کو ان کی گاڑی سمیت اغواءکرکے کہیں سنسان علاقے میں لے جاتے تھے اور پھر وہاں انہیں چھوڑ دیتے تھے کچھ روز پہلے کی بات ہے، میں اپنی ساتھی اداکارہ کے ساتھ شوٹنگ سے واپس آرہی تھی تو تین تلوار پر ایک ڈاکو نے ہماری گاڑی روک لی تھی ، اس وقت میں حیران پریشان تھی اور بالکل گھبرا گئی تھی، مجھے کچھ بھی سمجھ نہیں آیا اور میں نے چیخنا چلانا شروع کردیا، اچھا ہوا کہ وہ ڈاکو وہاں سے بھاگ گیا، یہاں کوئی محفوظ نہیں ڈر لگتا ہے . . .

متعلقہ خبریں