نور مقدم قتل کیس کے مرکزی ملزم ظاہر جعفر کو پولیس سے ہاتھاپائی کرنے کے مقدمے میں جوڈیشل ریمانڈ پر بھیج دیا گیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) نور مقدم قتل کیس کے مرکزی ملزم ظاہر جعفر کو گزشتہ روز سماعت پر پولیس اہلکاروں سے ہاتھا پائی کرنے  کے مقدمے میں جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا . نور مقدم کیس کی سماعت گزشتہ روز سیشن کورٹ اسلام آباد میں ہوئی تھی ، دوران سماعت ملزم نے عدالت میں نازیبا الفاظ استعمال کئے جب کہ کمرہ عدالت سے باہر لیجانے پر ملزم ظاہر جعفر نے پولیس کے ساتھ ہاتھا پائی کی تھی جس پر اب  ملزم ظاہر جعفر کو پولیس سے ہاتھا پائی کے مقدمے میں جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا .

واضح رہے کہ ملزم نے گزشتہ روز خود کو پاگل ثابت کرنے کیلئے عدالت میں الٹی سیدھی حرکات کیں جس پر جج نے کہا کہ ملزم ڈرامہ کر رہا ہے ،  اسے لے جایا جائے . . .

متعلقہ خبریں