حماد اظہر نے بجلی سستی ہونے کی خوشخبری سنا دی

(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیرِ توانائی حماد اظہر نے بجلی کے نرخوں میں کمی کی خوش خبری سنا دی . جاری کیئے گئے ایک بیان میں وفاقی وزیرِ توانائی حماد اظہر کا کہنا ہے کہ حکومت نے موسمِ سرما کے لیے بجلی کے نرخوں میں کمی کر دی ہے .

انہوں نے بتایا ہے کہ حکومت نومبر سے فروری کی مدت کے لیے بجلی کی شرح میں کمی کرے گی . حماد اظہر کا کہنا ہے کہ یہ سردیوں کے موسم میں گیس کے استعمال میں کمی کے لیے اٹھایا گیا قدم ہے . انہوں نے کہا ہے کہ رہائشی صارفین کے لیے بجلی کی شرح میں 11 روپے 37 پیسے فی یونٹ کمی کی جائے گی . وفاقی وزیرِ توانائی نے بتایا کہ کمرشل صارفین کے لیے بجلی کی شرح میں 11 روپے 98 پیسے کمی کی جائے گی . ان کا مزید کہنا ہے کہ عام خدمات کے لیے بجلی کا ٹیرف 7 روپے 94 پیسے فی یونٹ استعمال کیا جائے گا . وفاقی وزیرِ توانائی حماد اظہر نے یہ بھی بتایا کہ کراچی میں آف پیک ریٹ 16 روپے 33 پیسے اور 22 روپے 95 پیسے ہے . حماد اظہر کا بجلی کے ترسیلی نظام میں 111 ارب روپے کی بڑی سرمایہ کاری کا اعلان واضح رہے کہ نیپرا نے سردیوں کے لیے اضافی بجلی کے استعمال پر سستی بجلی کے پیکیج کی منظوری دے دی . یکم نومبر سے 28 فروری تک کے 4 ماہ کیلئے یہ پیکیج ’کے الیکٹرک‘ سمیت پورے ملک کے لیے ہو گا . صارفین کو گزشتہ سال کے مقابلے میں اضافی بجلی کے استعمال پر فی یونٹ 12 روپے 96 پیسے میں پڑے گا . پیکیج سے صرف گھریلو اور کمرشل صارفین سمیت جنرل سروسز کے شعبے مستفید ہو سکیں گے . . .

متعلقہ خبریں