سعودی عرب میں نماز کے اوقات میں دکانیں بند نہیں ہوں گی

ریاض(قدرت روزنامہ) سعودی عرب میں اب نماز کے اوقات میں دکانیں بند نہیں ہوں گی، سعودی چیمبر آف کامرس نے فیصلہ کیا ہے کہ نماز کے اوقات میں دکانیں اور تجارتی سرگرمیوں کو جاری رکھا جائے گا. یہ فیصلہ نماز کے بعد دکانوں پر ہجوم سے بچنے کے لئے کیا گیا ہے تاکہ کورونا وائرس کے ایس او پیز پر عمل ممکن بنایا جاسکے. سعودی عرب کے چیمبر آف کامرس فیڈریشن کی جانب سے دکانوں اور دیگر تجارتی سرگرمیوں کو نماز کے اوقات میں بھی جاری رکھنے کی ہدایت کی ہے اور کہا ہے کہ نماز کے اوقات میں دکانیں اور تجارتی مراکز بند ہونے سے ایک دم لوگوں کا ہجوم دکانوں اور کاروباری مراکز کا رخ کرتا ہے جس کی وجہ سے کورونا وائرس سے بچاؤ کے ایس او پیز پر عمل کرنا ممکن نہیں اس لئے فیصلہ کیا گیا ہے کہ نماز کے اوقات میں اب کاروباری سرگرمیاں جاری رکھی جائیں گی تا کہ وبا سے لوگوں کی صحت اور سلامتی کو یقینی بنایا جاسکے. . .

متعلقہ خبریں