وزیر اعظم نے کہا کہ پیٹرول مزید مہنگا کرنا پڑے گا ، سعید غنی

(قدرت روزنامہ)سعید غنی نے کہا ہے کہ وزیراعظم نے کہا کہ پیٹرول مزید مہنگا کرنا پڑے گا . وزیر اطلاعات سندھ سعید غنی نے سندھ کابینہ اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ملیرایکسپریس وے پرکچھ لوگوں کے خدشات سامنے آئے ہیں ، کابینہ نے معاملے کواگلے اجلاس تک موخرکردیا ہے .

انہوں نے کہا کہ سندھ کابینہ نے گنے کی قیمت 250روپے مقرر کرنے کی منظوری دی ہے ، اخراجات 128روپے تھے جن کونظرمیں رکھ کرریٹ مقرر کیا ہے ، کریشنگ پیریڈ پہلی اکتوبرسے شروع ہوتا ہے پر پچھلے سال بھی شروع نہیں ہوا تھا ، اب قانون میں ترمیم کرکے مقررہ مدت بڑھائیں گے . وزیر اطلاعات سندھ نے کہا کہ شہری مہنگائی کے بوجھ تلے دبے ہوئے ہیں ، وزیراعظم نے کہا کہ پیٹرول مزیدمہنگا کرنا پڑیگا ، وزیراعظم کہتے ہیں کہ گیس کا بحران آئیگا ، دہی علاقوں میں گیس اور بجلی کی لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے ، وزیرخزانہ نے کہا کہ آئی ایم ایف کے معاہدوں کے مطابق بجلی کے نرخ بڑھے ہیں . سعید غنی نے کہا کہ چینی کچھ شہروں میں 150 روپے کلو مل رہی ہے ، ملیرایکسپریس وے پرسندھ کابینہ میں بات ہوئی ، گنے کی قیمت کا تعین 250 فی من رکھی گئی ہے . انہوں نے کہا کہ ساڑھے تین ہزار کالج لیکچرار کی آسامیاں خالی ہیں ، متعدد کالجزز میں سبجیکٹس کے ٹیچرز نہیں ہیں ، ابتداء میں 1500 ٹیچرز کو انٹرنشپ پر رکھا جائے گا . . .

متعلقہ خبریں