متحدہ عرب امارات(قدرت روزنامہ)افغانستان کرکٹ ٹیم کے نوجوان اسپنر راشد خان کا کہنا ہے کہ ورلڈکپ ٹی ٹوئنٹی میں بھارت کے خلاف میچ میں شکست سے زیادہ فرق نہیں پڑا۔راشد خان نے بھارت کیخلاف میچ کے بعد پریس کانفرنس میں کہا کہ ’مجھے نہیں لگتا کہ ایک ٹیم کے طور پر ہمیں بھارت سے شکست سے زیادہ اثر پڑے گا، ہم جانتے ہیں کہ بھارت بہترین ٹیموں میں سے ایک ہے۔‘انہوں نے کہا کہ ہماری تیاری وہی ہے، ذہنیت وہی ہے اور ہم عمل کرنا بھی جانتے ہیں۔
راشد خان نے نیوزی لینڈ سے میچ کو کوارٹر فائنل قرار دیتے ہوئے کہا کہ اگر ہم جیت جاتے ہیں تو ہم جانتے ہیں یقیناً ہم سیمی فائنل میں پہنچ جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ ہمارا رن ریٹ اچھا ہے لہذا ہم سیمی فائنل میں پہنچنے والی ٹیم بن سکتے ہیں۔
راشد خان نے کہا کہ اب تک وہ اپنی صلاحیتوں اور کرکٹ سے لطف اندوز ہو رہے ہیں۔خیال رہے کہ گروپ ٹو کے سپر 12 مرحلے میں بھارت نے افغانستان کو 66 رنز سے شکست دی، بھارت کے 210 رنز کے جواب میں افغان ٹیم صرف 144 رنز بنا سکی۔
کراچی (قدرت روزنامہ)پاکستان میں تعینات امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کراچی کے کھانوں کے شوقین نکلے۔…
نیویارک (قدرت روزنامہ)سابق وزیراعظم اور حکمران جماعت مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف نے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ٹیکس اہداف پر نظرثانی…
ریاض(قدرت روزنامہ)بین الاقوامی شہرت یافتہ اداکار اور گلوکار علی ظفر نے سعودی عرب میں سب…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چیف جسٹس آف پاکستان یحییٰ آفریدی نے کہا ہے کہ ملک بھر…
ایف بی آر کی ٹیکس اہداف پر نظر ثانی کی درخواست بھی مسترد، شارٹ فال…