پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کے بحری بیڑے میں نئے جہاز کی شمولیت

(قدرت روزنامہ)کراچی میں پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کے بحری بیڑے میں نئے بحری جہاز کولاچی کی شمولیت کی تقریب ہوئی۔

تقریب کا انعقاد ڈاکیارڈ پر کیا گیا ، جس کے مہمان خصوصی وفاقی وزیر دفاع پرویز خٹک تھے۔

ذرائع کے مطابق میری ٹائم سیکیورٹی کے فلیٹ میں شامل ہونے والا بحری جہاز پیٹرول ویسل سیریز کا آخری جہاز تھا۔

بحری جہاز کولاچی 94 میٹر لمبا اور 660 ٹن وزنی ہے، دوانجنوں پر مشتمل کولاچی کی رفتار 26ناٹیکل مائل فی گھنٹہ ہے، بحری جہاز کولاچی کراچی شپ یارڈ میں تیار کیا گیا ہے۔

کولاچی پر 30 ایم ایم کی سنگل بیرل سیمی آٹو میٹک نیول گن بھی نصب ہے۔

اس سے قبل میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی میں پی ایم ایس ایس ہنگول، بسول، دشت، ژوب اور کشمیرنامی پیٹرول ویسلز کی شمولیت ہوچکی ہے۔

پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کے لئے چھ بحری جہاز پاکستان اور چین نے مشترکہ طور پر تیار کیے۔

ذرائع کے مطابق بحری جہاز کولاچی سمیت دیگر اثاثے سمندر میں نگرانی کے لیے کلیدی کردار کے حامل ثابت ہونگے۔

اس موقع پرتقریب کے مہمان خصوصی وفاقی وزیر دفاع پرویز خٹک نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ کراچی شپ یارڈ نے بہترین جہاز تیار کیا ہے، پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کو یہ جہاز ملنے سے کام انجام دینے میں مزید بہتری آئے گی۔

وفاقی وزیر دفاع نے کہاکہ ایم ایس اے اپنے کام موثر انداز میں انجام دے رہی ہے،پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کو آج نیا تعمیر ہونے والے جہاز سپرد کیا گیا ہے، جہاز جدید سہولیات سے آراستہ ہے اور نئی ٹیکنالوجی کا حامل ہے۔

پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ آج پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کی اس منعقدہ تقریب میں شرکت باعث فخر ہے، جہاز کولاچی دفاعی تیاری اور جہاز سازی کا بہترین شاہکار ہے۔

انہوں نے کہاکہ پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کا جہاز کولاچی جدید اور بہترین صلاحیتوں کا حامل جہاز ہے، کراچی شپ یارڈ میں جہاز کی تیاری اور تکمیل مکمل ہونا بہت خوش آئند ہے۔

پرویز خٹک نے خطاب کرتے ہوئے مزید کہاکہ کراچی شپ یارڈ کی انجئینرنگ ٹیم کی محنت کی بدولت جہاز کی تکمیل ممکن ہوئی۔

Recent Posts

ہونڈا نے اپنی پہلی الیکٹرک اسپورٹس بائیک متعارف کرا دی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)آٹو موبائل کمپنی ’ہونڈا‘ نے اپنی پہلی الیکٹرک اسپورٹس بائیک متعارف کروا…

13 mins ago

سیاست کا شوق نہیں، سب پروپیگنڈا ہے، بشریٰ بی بی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی…

25 mins ago

وزیراعظم شہباز شریف کی اپیل پر نماز استسقا ادا، ملک کے مختلف علاقوں میں بارش

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم شریف کی اپیل پر ملک کے مختلف شہروں میں نماز استسقا…

35 mins ago

بھارت چیمپئنز ٹرافی کیلئے دراصل پاکستان کیوں نہیں آ رہا ؟ تہلکہ خیز انکشاف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بھارت نے چیمپئنز ٹرافی کیلئے پاکستان آنے سے انکار کر دیاہے جبکہ…

47 mins ago

وائرل ہونے والی مبینہ نازیبا ویڈیوز پر متھیرا کا ردعمل سامنے آگیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان شوبز کی اداکارہ ماڈل اور میزبان متھیرا نے حالیہ دنوں سوشل…

58 mins ago

فتنۃ الخوارج دنیا کی تمام دہشت گرد تنظیموں اور پراکسیز کی آماجگاہ بن چکی ہے ، آرمی چیف

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ فتنۃ الخوارج دنیا…

1 hour ago