بچوں کا زیادہ سونا کیوں بہتر ہے؟ ماہرین نے بتادیا

(قدرت روزنامہ)بہتر اور اچھی نیند ایک عام انسان کی صحت پر بہت حد تک اثر انداز ہوتی ہے جبکہ نیند کا سیدھا تعلق انسان کے مزاج اور سماجی تعلقات سے بھی ہوتا ہے۔

صرف بڑے ہی نہیں بلکہ چھوٹے بچوں میں بھی نیند کی کمی کی وجہ سے بیمار ہونے کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔

اس حوالے سے ماہرین کا کہنا ہے کہ شیرخوار بچے جس حد تک بھرپور اور پرسکون نیند لیتے ہیں ان کی صحت بھی اچھی ہوتی ہے۔

اس موضوع پر ایک تحقیق بھی کی گئی ہے جس میں بچوں میں سونے جاگنے کے اوقات پر نظر رکھنے کے لئے انہیں ہلکی پھلکی اسمارٹ گھڑیاں پہنائی گئیں اور ساتھ ہی والدین کو بھی ان کی سونے اور اٹھنے کے اوقات کے حوالے سے نوٹ کرنے کا کہا گیا ۔

اس دوران دیکھا گیا کہ جن بچوں نے شام 7 بجے سے صبح8 بجے کے درمیان سکون کی نیند لی تو ان کا آئندہ دو سے تین سال میں وزن معمول کے قریب رہا جبکہ شام سے صبح تک کے ان مخصوص اوقات میں ہر ایک گھنٹے کی اضافی نیند کے نتیجے میں شیرخوار بچوں کے لئے موٹاپے کا امکان 26 فیصد کم ہوا۔

Recent Posts

اداکار آغا علی نے حنا الطاف سے طلاق کی تصدیق کردی

کراچی(قدرت روزنامہ) پاکستانی اداکار و گلوکار آغا علی اور اداکارہ حنا الطاف میں علیحدگی کی…

18 mins ago

سونے کی قیمت میں اضافہ ہو گیا

کراچی(قدرت روزنامہ )ملک بھر میں سونے کی قیمت میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔…

28 mins ago

پشاور ہائیکورٹ؛ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کو عہدے سے ہٹانے کی درخواست اعتراض لگا کر واپس کر دی گئی

پشاور(قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کو عہدے سے ہٹانےکیلئے پشاور ہائیکورٹ میں درخواست…

30 mins ago

کیا پارلیمنٹ، عدلیہ اور میڈیا میں گینگسٹر ازم سے فیصلہ ہونگے؟ چیف جسٹس

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) چیف جسٹس نے ریمارکس دیے ہیں کہ کیا پارلیمنٹ، عدلیہ اور میڈیا…

30 mins ago

پی ٹی آئی رکنِ قومی اسمبلی کی اپنے ہی وزیرِ اعلیٰ پر تنقید

پشاور (قدرت روزنامہ )پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رکنِ قومی اسمبلی جنید اکبر…

45 mins ago

مہنگائی کم نہیں بڑھنا بند ہوگئی ، عوام کے تنگ ہونے کی ایک وجہ بجلی کی قیمت ہے: گوہر اعجاز ایک بار پھر کھل کر بول پڑے

اسلام آباد ( قدرت روزنامہ)سابق نگراں وزیر گوہر اعجاز نے کہا ہےکہ آئی پی پیز…

49 mins ago