میر ظفر زہری کی آئی جی بلوچستان سے ملاقات ،جھالاوان میں امن وامان کے حوالے بات چیت

خضدار(قدرت روزنامہ)بلوچستان نیشنل پارٹی عوامی کے مرکزی رہنماء سابق صوبائی وزیرداخلہ بلوچستان نوابزادہ میر ظفراللہ خان زہری آج کوئٹہ میں آئ جی پولیس بلوچستان طاہر رائے سے انکے آفس کوئٹہ میں ملاقات کی ملاقات میں جھالاوان کے اے ایریا کی امن وامان کے حوالے سے خصوصی گفتگوکی اور خصوصا” خضدار میں گزشتہ چنددنوں سے امن وامان کی بگڑتی ہوئ صورتحال پر آئ جی پولیس کو آگاہ کیاگیا آئ جی پولیس بلوچستان طاہر رائے کو نوابزاہ میر ظفراللہ خان زہری نے خضدار کے دورے پرآنے کی دعوت دی گئ اور آئی جی پولیس نے سابق وزیرداخلہ بلوچستان نوابزادہ میر ظفراللہ خان زہری کے دعوت کو قبول کرتے ہوئے خضدار کے دورہ پر آنے اور زہری ہاؤس میں دعوت کو قبول کرلی اور اس کے علاوہ خضدار کے امن وامان کی مخدوش صورتحال کو فوری کنٹرول کرنے کی مکمل یقین دہانی کی قبل ازیں آئ جی پولیس طاہر رائے نے نوابزادہ میر ظفراللہ خان زہری کا اپنے آفس آنے پر دلی شکریہ ادا کیا آئ جی پولیس نے کہا ہماری کوشش ہے کہ خضدار سمیت صوبے بھر میں بدامنی کا خاتمہ کروں ان شاءاللہ جلد ہی عوام صوبہ بھر میں مثالی امن کی نوید سنیں گے اور خاص کرجھالاوان کے امن وامان کے بارے میں بات چیت کرتے ہوئے کہا خضدار کے امن وامان میں خلل ڈالنے والوں کی بیج کنی کرکے ملزمان کو قانون کے کٹرے میں لائینگے قانون سب کیلئے برابر ہے قانون کو ہاتھ میں لینے والوں کو عبرتناک سزادلائیں گے نوابزادہ میر ظفراللہ خان زہری کے درخواست پر آئ جی پولیس کا کہنا تھا کہ خضدار میں کم سن لڑکےخدابخش حسنی کی رہزنوں کے ہاتھوں قتل پر انکے خاندان کو انصاف ضرور دلائیں گے ائ جی پولیس بلوچستان نے خضدار پولیس کو ہدایت کی ہے وہ جلد ہی کم سن لڑکے کے قاتلوں کا سراغ لگاکر گرفتاری کو عمل میں لاکر انہیں بے نقاب کریں گے۔

Recent Posts

پاک فوج نے نمایاں کارکردگی پر 35 سائنسدانوں اور انجینیئرز کو اعزازات سے نواز دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاک فوج نے اسٹریٹجک پلانز ڈویژنز کے 35 سائنسدانوں اور انجینیئرز کو…

22 mins ago

آئین کی حفاظت میں پیپلزپارٹی اور جے یو آئی کا کردار ہے، ہم خوف اور مجبوری کی سیاست نہیں کرتے، بلاول بھٹو

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا…

32 mins ago

آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات کے دوران چین کا مسلسل تعاون قابل تحسین ہے، وزیراعظم شہباز شریف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے کہا ہے کہ چین کا یوم تاسیس…

40 mins ago

پاکستان اور چین آزمائش کی ہر گھڑی میں مضبوط دوست ہیں، صدر مملکت آصف زرداری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین…

47 mins ago

پاکستان میں سوزوکی بولان کا باب بند، منی وین کا متبادل کیا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان میں مقبولیت حاصل کرنے والی گاڑیوں میں سے ایک سوزوکی بولان…

54 mins ago

مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے انتخابات کی دنیا کی نظر میں کوئی حیثیت نہیں، پاکستان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان نے کہا ہے کہ بھارت کے غیر قانونی طور پر زیر…

1 hour ago