ہم بلدیاتی انتخابات کے لیے انتہائی سنجیدہ ہیں، کامران بنگش

(قدرت روزنامہ)کامران بنگش کا کہنا ہے کہ ہم بلدیاتی انتخابات کے لیے انتہائی سنجیدہ ہیں . خیبرپختونخوا کے صوبائی مشیر اطلاعات و ہائر ایجوکیشن کامران بنگش نے الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ نے چار وزراء کی کمیٹی تشکیل دی تھی .

آج ہم نے چیف الیکشن کمشنر سے ملاقات کی ہے . انہوں نے کہا کہ پشاور ہائیکورٹ کے فیصلے کے بعد الیکشن کے خواہشمند لوگوں میں بے چینی تھی، ہم بلدیاتی انتخابات کے لیے انتہائی سنجیدہ ہیں، ہم نے تمام کام مکمل کرلیا تھا لیکن ہائیکورٹ کا فیصلہ آگیا . کامران بنگش نے کہا کہ آج ہم نے الیکشن کمیشن کو اپنے خدشات سے آگاہ کیا، لوکل گورنمنٹ ایکٹ کے بعد کیا تبدیلی ہوگی ہم نے خدشات سے آگاہ کیا . انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم کے بلدیاتی انتخابات پر پابند ہیں، سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کے حوالے سے قانونی ٹیم سے مشاورت کریں گے، ای وی ایم سے الیکشن کروانے سے متعلق الیکشن کمیشن سے مشاورت کررہے ہیں . . .

متعلقہ خبریں