حکومت مہنگائی کو کنٹرول کرنے کے لیے اقدامات کر رہی ہے ، ثانیہ نشتر

(قدرت روزنامہ)ثانیہ نشتر نے کہا ہے کہ حکومت مہنگائی کو کنٹرول کرنے کے لیے اقدامات کررہی ہے . وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے تخفیف غربت ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ احساس پروگرام کو جدید تقاضوں کے مطابق ڈھالا جارہا ہے .

انہوں نے کہا کہ احساس پروگرام کا نیا سروے کیا جارہا ہے ، یوٹیلٹی اسٹورزکےساتھ کریانہ اسٹورزبھی پروگرام میں شامل ہونےکےاہل ہوں گے ، چھوٹے کریانہ اسٹورز والے احساس ایپ ڈاؤن لوڈ کر کے رجسٹرڈ ہو سکتے ہیں ، راشن پروگرام کیلئےموبائل نمبرشناختی کارڈ پرہونالازمی ہے . ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کہا کہ کریانہ اسٹورزپروگرام میں شامل ہونےکےاہل ہیں ، کریانہ اسٹورزکوپہلےرجسٹریشن کروانی ہوگی ، حکومت کومہنگائی کوکنٹرول کرنے کیلئے اقدامات کرنے ہونگے ، احساس پروگرام کانیاسروےکروایا جا رہا ہے . وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے تخفیف غربت ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کہا کہ ریلیف پیکج میں رجسٹریشن کیلئےویب پورٹل کھولاجائےگا ، اس پیکج سے13 کروڑ افراد مستفید ہوں گے . . .

متعلقہ خبریں