بھارت کے ہاتھوں شکست پر افغان کرکٹ بورڈ نے کیا پیغام جاری کیا؟

کابل(قدرت روزنامہ) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹی 20 ورلڈکپ سپر 12 مرحلے میں گزشتہ روز کھیلے گئے اہم میچ میں بھارت کے ہاتھوں شکست پر افغانستان کرکٹ بورڈ (اے سی بی) نے بھی بھارتی ٹیم کو مبارکباد پیش کی ہے۔
افغانستان کرکٹ بورڈ کے آفیشل ٹوئٹر اکاو¿نٹ کی جانب سے بھارت سے شکست کے بعد سامنے آنے والے بیان میں بھارت کی شاندار جیت پر انہیں مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا گیا کہ اب افغان کرکٹ ٹیم کی نظریں نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلے جانے والے میچ پر ہیں۔

واضح رہے کہ گروپ ٹو کے سپر 12 مرحلے میں بھارت نے افغانستان کو 66 رنز سے شکست دی۔ بھارت نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 210 رنز بنائے جس کے جواب میں افغان ٹیم صرف 144 رنز ہی بنا سکی جبکہ گزشتہ روز افغانستان کی کارکردگی پر شائقین کرکٹ کی جانب سے شکوک و شبہات کا اظہار بھی کیا جا رہا ہے۔
مذکورہ میچ کے دوران کچھ اس طرح کے واقعات رونما ہوئے جنہوں نے صارفین کو میچ کو فکس قرار دینے پر مجبور کردیا اور اس حوالے سے ٹرینڈز بھی ٹاپ پر ہیں جبکہ دلچسپ اور حقیقت سے قریب تر دلائل پیش کئے جانے کیساتھ ساتھ طنز و مزاح سے بھرپور میمز بنانے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

Recent Posts

خریداری نہ ہونے کے باعث گندم کی قیمتیں مزید گر گئیں

لاہور (قدرت روزنامہ) خریداری نہ ہونے کے باعث گندم کی قیمتوں میں مزید کمی ہوگئی،…

1 min ago

سلمان خان فائرنگ کیس کے ملزم کی جیل میں موت، اہل خانہ کا قتل کا الزام

ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ کے میگا اسٹار سلمان خان کے گھر پر فائرنگ کیس میں گرفتار…

1 min ago

موٹروے پولیس سے تلخ کلامی کا واقعہ، کارسوار خواتین کیخلاف مقدمہ درج

راولپنڈی(قدرت روزنامہ)موٹر وے پولیس کے ساتھ تلخ کلامی کے واقعے کے بعد کار سوار خواتین…

5 mins ago

قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں آزاد اراکین کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم کر لی گئی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے آزاد اراکین کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت…

10 mins ago

مریم نواز کےخلاف پولیس یونیفارم پہننے کا کیس، سماعت 6 مئی تک ملتوی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)لاہور کی ایڈیشنل عدالت نے پولیس یونیفارم پہننے پر مریم نواز کے…

13 mins ago

میرا خیال ہے پہلے طے کیا جا چکا تھا کہ بشریٰ بی بی کو بنی گالہ منتقل کرنا ہے،جسٹس گل حسن اورنگزیب، اڈیالہ جیل منتقلی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)اسلام آباد ہائیکورٹ نے بشریٰ بی بی کی اڈیالہ جیل منتقلی کی درخواست…

15 mins ago