نئی دہلی(قدرت روزنامہ)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی ) ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بھارتی کرکٹ ٹیم کی ناقص کار کردگی پر ہندوستانی ٹیم کے کوچ روی شاستری کو تبدیل کر
کے راہول ڈریوڈ کو ٹیم کا نیا ہیڈ کوچ مقرر کردیا ہے ۔بھارتی ٹی وی کےمطابق پاکستان سے بدترین شکست کے بعد انڈیا کا ہیڈ کوچ تبدیل کرتے ہوئے راہول ڈریوڈ کو نیا کوچ مقرر کر دیا گیا ۔راہول ڈریوڈ ٹی20ورلڈ کپ کے بعد ذمہ داری سنبھالیں گے۔بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ متحدہ عرب امارات اور عمان میں کھیلے جانے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے بعد بھارتی ٹیم کے موجودہ کوچ روی شاستری عہدے سے مستعفی ہوجائیں گے۔بھارتی کرکٹ بورڈ نے راہول ڈرایوڈ سے دو سال کا معاہدہ کیا ہے۔یاد رہے کہ ٹی 20 ورلڈ کپ میں انڈین کرکٹ ٹیم تاحال اپنی پہلی فتح کی تلاش میں ہے، پاکستان سے بدترین شکست کھانے کے بعد نیوزی لینڈ نے بھی با آسانی ہندوستانی ٹیم کو شکست سے دوچار کیا تھا ،آج بھارتی ٹیم افغانستان کے ساتھ میچ کھیل رہی ہے اور پہلے کھیلتے ہوئے بھارت نے افغانستان کو 211 رنز کا پہاڑ جیسا ہدف دیا ہے،سیمی فائنل تک ٹیم انڈیا کی رسائی کا دارومدار اپنے بقیہ تمام میچ جیتنے کے ساتھ ساتھ دیگر ٹیموں کے میچوں کے نتائج پر منحصر ہے۔
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)حکومت 26 ویں ترمیم پاس کروانے کا مصمم ارادہ رکھتی ہے اور…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ای ٹربو موٹرز نے پاکستان میں سستی اور تیز ترین الیکٹرک موٹر…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے جنرل سیکریٹری جنرل سیلمان اکرم راجا نے کہا…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)جامعہ کراچی میں بھاری فیسوں، پوائنٹس کی کمی اور بنیادی سہولیات کے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بدھ کی شب وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں سابق رکن قومی اسمبلی…