اْنہوں نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر اپنے نام کے ساتھ شوہر کا نام ہٹا کر والد کا نام لکھ دیا ہے . دوسری جانب اگر سیدہ طوبیٰ کے انسٹاگرام اکاؤنٹ کا جائزہ لیا جائے تو اْنہوں نے اپنے شوہر ڈاکٹر عامر لیاقت کو فالو نہیں کیا ہوا ہے اور نہ ہی اْن کے شوہر نے اْنہیں فالو کیا ہوا ہے . واضح رہے کہ گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر یہ خبریں سامنے آئی تھیں کہ عامر لیاقت حسین اور سیدہ طوبیٰ کے درمیان علیحدگی ہوگئی . . .
اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پاکستان شوبز انڈسٹری کی نئی اْبھرتی ہوئی اداکارہ و ماڈل سیدہ طوبیٰ نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر اپنا نام تبدیل کردیا . سیدہ طوبیٰ عامر نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنا پروفائل نام 'سیدہ طوبیٰ عامر' سے تبدیل کرکے 'سیدہ طوبیٰ انور' کردیا ہے .
متعلقہ خبریں