کراچی (قدرت روزنامہ)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ایس آئی یو ٹی کے ڈے کیئر ڈائیلاسز سینٹر کا افتتاح کر دیا ہے۔افتتاحی تقریب میں بلاول بھٹو کے ہمراہ وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ، وزیر صحت و دیگر موجود تھے، بلاول بھٹو نے ایس آئی یو ٹی کے مختلف شعبے جات کا دورہ بھی کیا۔
ہسپتال انتظامیہ نے بلاول بھٹو کو بریفنگ دی کہ ڈے کیئر ڈائیلاسز سینٹر میں 22 ڈائیلاسز مشینیں نصب کی گئی ہیں، نصب شدہ مشینوں میں 5 ہیپاٹائٹس اور ایچ آئی وی کے لیے مختص ہیں، نئے قائم کردہ ڈے کیئر سینٹر میں مریضوں کے لیے درکار واٹر پیوری فیکیشن، لیبارٹری، ٹیسٹنگ، ایکسرے، الٹراسائونڈ سمیت ریڈیولاجیکل کی سہولیات موجود ہیں۔
بریفنگ میں کہا گیا کہ نجی ہسپتال میں ڈائیلاسز فی سیشن کے لیے مریض 3 سے 5 ہزار روپے ادا کرتا تھا جو کہ یہاں فری ہوگا۔
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)دوسری بار امریکا کے صدر منتخب ہونے والے ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)آٹو موبائل کمپنی ’ہونڈا‘ نے اپنی پہلی الیکٹرک اسپورٹس بائیک متعارف کروا…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم شریف کی اپیل پر ملک کے مختلف شہروں میں نماز استسقا…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بھارت نے چیمپئنز ٹرافی کیلئے پاکستان آنے سے انکار کر دیاہے جبکہ…